روڈ سیفٹی کے تحت کاشی مختلف مقامات پر نکڑ ناٹک کا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.

سمستی پور مورخہ 19 جنوری  (محمد خورشید عالم ) ضلع ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ سمستی پور کے زیراہتمام یووا کلا آشرم اور پرگتی آدرش سیوا کیندر کے زیراہتمام کاشی پور، بس اسٹینڈ، ٹیمپو اسٹینڈ وغیرہ جگہوں پر نکر ناٹک کا انعقاد کیا گیا۔ نکر ناٹک کا  کلا جتھا ٹیم میں، روشن ساہنی، جئے دیپ، شیوم جھا، ڈی کے۔ رائے، ابھینندن، راجا لوگ شامل تھے۔این جی او سنگھ بہار کے سکریٹری ایڈوکیٹ سنجئے کمار ببلو اور یوا کلاآشرم کے سکریٹری لکشمن کمار نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کے اصولوں پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ حفاظت، تھوڑی سی غلطی کی وجہ سے روڈ ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے اور ہم اچانک اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں، بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے  گاڑی نہیں چلانی چاہیے۔