ریاض میں میسی اینڈ کمپنی رونالڈواینڈ کمپنی کو ہرا کر بنی فاتح

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

ریاض ،20جنوری:سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹارز ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ہے۔الریاض کے النصرکلب کے ساتھ معاہدنے کے بعد یہ پرتگال کے اسٹرائیکر رونالڈوکا پہلا میچ تھا۔لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین کے مدمقابل سعودی آل اسٹار ٹیم النصر اور ہلال کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔میسی نے موسم الریاض کے اس میچ میں سعودی آل اسٹارز کے خلاف ابتدائی تین منٹ میں گول کردیا تھا اور اپنی ٹیم کو برتری دلا تھی۔کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے گول کیپرکیلورنواس کے ساتھ ٹکرکے بعد پیلنٹی حاصل کی اور پہلے ہاف کے آخر میں پینلٹی پرگول کر کے میچ برابر کر دیا۔پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پی ایس جی کے مارکوئنہوس نے گول کرکے اسکورکو 2-1 کردیا۔اس کے بعد رونالڈو نے اضافی وقت میں ایک بار پھرگول کرکے میچ برابرکردیا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں سرجیو راموس نے کیلیان ماپے کی مدد سے پی ایس جی کی طرف سے تیسرا گول کردیا۔اس کے چند منٹ ہی بعد ہی الہلال کے جنگ ہیون سو نے ایک بار پھرگول کرکے سعودی اسٹارزکے لیے برابری حاصل کرلی۔ماپے نے پی ایس جی کی جانب 60 ویں منٹ میں چوتھا گول کردیا۔78ویں منٹ میں پی ایس جی کی ٹیم نے ایک اور گول کردیا اور اسکور 5-3 کردیا۔ اس کے بعد النصرکے تالیسکا نے 93 ویں منٹ گول کردیا اور5-4 کے حتمی اسکور کے ساتھ میچ اختتام پذیر ہوا۔پہلے ہاف میں رونالڈو نے میسی کے پہلے گول کے چند منٹ بعد گول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پیرس کلب کے گول کیپر نے انھیں روک دیا۔ کیلیان ماپے نے 24 ویں منٹ میں ایک گول کردیا تھا لیکن اس کوآف سائیڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا۔یہ فٹ بال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر اور الریاض بلیوارڈ میں اسکرینوں پر براہ راست نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لندن، قاہرہ اور کویت میں بھی بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا ہے۔ میچ ایم بی سی، شاہد، ای ایس پی این، بی آئی این، بی آئی این اسپورٹس، ایم بی سی میسر،اسکائی اسپورٹس اور دیگر پربھی دیکھا جا سکتا تھا۔پی ایس جی کلب کی نمائندگی فرانس کے ورلڈکپ اسٹار کیلیان ماپے کے علاوہ برازیل کے نیمار بھی کررہے تھے۔پرتگال کے کھلاڑی رونالڈو بین الاقوامی سطح پر اس وقت سرخیوں میں آئے جب دسمبر میں النصر نے انھیں کروڑوں ڈالر میں سائن کیا تھا۔اس فٹ بالرنے مبینہ طورپریورپ، برازیل، آسٹریلیا اور امریکا کے کلبوں کی جانب سے متعدد پیش کشوں کو ٹھکرا دیا تھا اور ان کے بجائے سعودی عرب کی ٹیم میں شمولیت کافیصلہ کیا تھا۔الریاض میں میچ کے وی آئی پی ٹکٹ بھی کروڑوں میں بکے ہیں۔رئیل اسٹیٹ ٹائیکون مشرف الغامدی نے میسی اور رونالڈو سے ملنے اور فاتح ٹیم کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لینے کے لیے 26 لاکھ 60ہزارڈالر(ایک کروڑ ریال) کی بولی لگائی تھی۔اس میچ کوبالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سمیت نامور شخصیات نے دیکھا ہے۔سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کو ان کے ساتھ کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔