ریسلنگ فیڈریشن کوجنسی الزامات میں وجہ بتائو نوٹس جاری کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.

نئی دہلی،19جنوری:مرکزی حکومت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈین سے 72گھنٹے کے اندر دنگل بازوں کے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بارے میں اپنی صفائی پیش کرنے کو کہا۔200سے زائد دنگل با ز پچھلے کئی دنوں سے جنتر منتر پر دھرنے پر ہیں اوران کا الزام ہے کہ فیڈریشن کے چیف اور کوچ نے بہت سارے کشتی بازوںکی جنسی استحصال کیا ہے اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے اولمپئن ببیتا پھوگاٹ حکومت کی طرف سے احتجاجی کشتی بازو ں سے ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خاتون کشتی بازوں کے دکھ درد کو سمجھتی ہے۔ اور اگر ان کے الزامات صحیح پائے گئے تو متعلقہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ میں خود ایک کشتی لڑنے والی لڑکی ہوں۔احتجاجی دنگل بازوں نے جو الزامات لگائے ان میں کچھ سچائی دکھ رہی ہے۔ اس دوران وزارت کھیل نے فیڈریشن کو وجہ بتائو نوٹس جاری کی جب کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ منیش پھوگاٹ نے صدر برج بھوشن چرن سنگھ کے خلاف الزامات لگایا لیکن برج بھوشن چرن سنگھ نے ان الزامات کوغلط قرار دیا اور کہا کہ اگر یہ صحیح ثابت ہوںگے تو وہ خودکشی کریںگے۔انہوں نے کہا کہ اس نے اولمپئن میڈلسٹ بجرنگ پونیا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ممکن ہوا۔ مسٹر پونیا نے بھی اس احتجاج میں شرکت کی اور برج بھوشن چرن سنگھ پر الزام لگایا کہ وہ فیڈریشن کو چلانے میں من مانی کررہے ہیں ان کا کام کھلاڑیوں کی مد داور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے نہ کہ ان کی دل شکنی ۔ ونیش پھوگاٹ نے مسٹر سنگھ اوران کے تربیت کرنے والے ہیں ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ۔ ساکشی ملک نے بھی ان الزامات کی تصدیق کی اور کہا کہ فیڈریشن مسائل کو حل کرنے میں کوئی ناکام کرتی ہے۔