زیارت آثارمبارک ؐوسالانہ فاتحہ کے موقع پرعلماء ومشائخین کوتہنیت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

حیدرآباد(راست) آثارمبارک ؐ ،سالانہ فاتحہ حضور سیدنا غوث اثقلین ؒ وسالانہ فاتحہ حضرت سید نا شاہ محمد قاسم المعروف حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی ؒ کے موقع پرخانقاہ صوفیہ ابوالعلائیہ منڈی میرعالم اندرون کمان ایلچی بیگ میں علمائے کرام،مشائخین عظام، سجادہ نشینوں اوردیگر شخصیات کوتہنیت پیش کی گئی ۔ جس کی سرپرستی مولانا صوفی شاہ محمد مظفرعلی چشتی ابوالعلائی (سجادہ نشین و متولی مرکز آستانہ ابوالعلائیہ اُردو شریف) نے کی ۔ مولانا صوفی شاہ محمد زبیرچشتی ابوالعلائی (سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت صوفی شاہ محمد ریا ضت علی چشتی ابوالعلائی ؒ) نے نگرانی اور مولاناصو فی ارشد چشتی ابوالعلائی (سجادہ نشین خانقاہ صوفیہ ابوالعلا ئیہ منڈی میرعالم) نے صدارت کی۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے موانا صوفی شاہ محمدذاکر علی دانش چشتی ابوالعلائی(سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، تلنگانہ)نے شرکت کی۔ محفل سماع کے بعدآثار مبارک کی زیارت کروائی گئی۔کل ہند مجلس اتحاد ا لمسلمین کے پتھرگٹی کے کارپوریٹر سہیل قادری، طبیب نجم ریحان اور دیگر لوگوں کوبھی تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر وابستگان خانقاہ ابوالعلائیہ ، مریدین ومتعقدین کے علاوہ عوام کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔