سمستی پور میں سردی کی لہر جاری ہے: 26 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

سمستی پور، 5 جنوری، (  فیروز عالم ): سمستی پور سمیت شمالی بہار میں گزشتہ 3 دنوں سے شدید سردی پڑ رہی ہے 26 سال بعد بدھ کو سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا شدید سردی میں گزشتہ 26 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا یہ صورتحال زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے سمستی پور, بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا 26 سال پہلے 1998 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا یہ درجہ حرارت اس ریکارڈ سے کم ہے زرعی سائنسدان گلاب سنگھ نے بتایا کہ یہ صورتحال دو سے تین دن تک جاری رہ سکتی ہے سورج کی مسلسل غیر موجودگی کی وجہ سے کنکنی بہت بڑھ گئی ہے 4 سے 6 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی مغربی ہواؤں نے سردی میں اضافہ کردیا ہے سردی کی وجہ سے لوگ گھروں میں چھپے ہوئے ہیں، ان کے لیے صرف الاؤ اور ہیٹر ہی سہارا بچا ہے بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13.7 ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7.7 ڈگری کم ہے کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے3.1 ڈگری زیادہ ہے صبح کے وقت متعلقہ نمی 88 فیصد اور دوپہر کے وقت 82 فیصد ریکارڈ کی گئی مغربی ہوا 4.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے دوسری جانب زرعی موسمیات کے ماہر ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ یہی صورتحال اگلے دو سے تین دن تک برقرار رہ سکتی ہے جس کی وجہ سے سمستی پور سمیت شمالی بہار میں شدید سردی ہوگی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور کم سے کم درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے