سال نوکےموقع پرکھیل مقابلےکا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

 کٹیہار (شاکر عالم) جانکار بتاتے ہیں کہ ایک صحت مند دماغ صحت مند جسم میں رہتا ہے۔اس بیان کی عکاسی کرنے کیلئے سال نو کے موقع پر نیو لائف کوچنگ سنٹر کی جانب سے ایک روزہ کھیل مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔  کھیل مقابلے کا افتتاح مہمان خصوصی کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری سونو خان ​​ذکی، ہم اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری عارفین بہار، انسانی حقوق کے بلاک صدر زاہد عالم نے ربن کاٹ کر کیا۔اس موقعے پر کیرم، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، کبڈی، جلیبی ریس وغیرہ کا انعقاد کیا گیا۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں نرسری سے 8ویں جماعت تک کے طلباء نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں اور ہنر کا مظاہرہ کیا۔  کھیل مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔  اس موقع پر کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری سونو خان ​​ذکی نے کھیل کی اہمیت وافادیت کے بارے میں طلبہ کو تفصیل سے بتایا اور کہا کہ ہماری زندگی میں کھیل کا ایک اہم رول ہے۔  کھیل بچوں کی زندگی میں تعاون کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔  اقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری عارفین بہار نے کہا کہ کھیل ہماری جسمانی اور ذہنی نشوونما میں مدد دیتی ہے۔اور بچوں میں قیادت کا جذبہ پیدا کرنا ضروری ہے اور کھیل تعلیم کا اہم حصہ ہے۔  نیو لائف کوچنگ سینٹر کے بانی دلشاد عالم نے کہا کہ اگر تعلیم دماغی نشوونما کا ذریعہ ہے تو کھیل جسمانی نشوونما کا ذریعہ ہیں، اس سے بچوں میں پیار اور دوستی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔  اس موقع پر زاہد عالم، شہباز جاوید، شیخ فردوس، حدیس وغیرہ موجود تھے۔