کپکپاتی ٹھنڈ میں روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ نے 500ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

پٹنہ سیٹی1جنوری : نئے سال میں ٹھنڈ سے بچاؤ کے لئے روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ نے آج اپنے کلب کے صدر گوند چودھری کے قیادت میں پٹنہ سیٹی کے بال کشن گنج محلہ میں کمبل تقسیم پروگرام کا اہتمام کیا جہاں ضرورت مندوں کے درمیان 500کمبل تقسیم کیا اس موقع پر پروگرام کے ء چیئر مین مدھوبالا پال سکریٹری ابھیشک راج نو منتخب صدر منوج کمار چارٹر صدر وجئے یادو دیوراج بللبھ سابق صدر ونئے لمبا ونود جھن جھن والا سنجئے سنہا راجیش دیوان سنیل کیسری سدھیر پربھات سمیت سنیئر ممبران نے موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے نئے سال کی مبارک باد دی روٹری پٹنہ سیٹی سمراٹ کے صدر گوند چودھری نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ روٹری کا اصل مقصدخود سے بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت کرنا ہے اسی مقصد کے پیش نظر ہم اپنے سماج کے ضرورت مندوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں آج ہمارا ادارہ کے ذرلعیہ شدید ٹھنڈ سے بچاؤ کے لئے پانچ سو کمبل تقسیم کیا گیاہے کمبل تقسیم کے پروگرام میں سرگرم رہنے والے روٹری کے ممبران میں محمد نسیم اختشام الحق پرمود کمار راج کمار تیر بھون جی جے پی پال راج کشور پرساد وغیرہ درجنوں ممبران نے اپنا تعاون پیش کیا ،