Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10th Jan.
پٹنہ، 10 جنوری:۔ بہار میں 7 جنوری سے ذات پر مبنی مردم شماری شروع ہو گئی ہے۔ ریاستی اساتذہ کی ایک بڑی تعداد اس کام میں مصروف ہے۔ ریاست میں شدید سردی ہے، اس کا سیدھا اثر اساتذہ پر پڑا ہے اور اب تک 2 اساتذہ کی بے وقت موت اس کی وجہ بن چکی ہے۔ جبکہ ایک ٹیچرکی ٹریننگ لیتے ہوئے موت ہوگئی۔ معلومات کے مطابق ان اساتذہ میں سے ایک کا تعلق مدھوبنی اور ایک شیخ پورہ ضلع سے ہے۔ شیخ پورہ ضلع کے صدر بلاک کے گاوے پنچایت کے لودی پور گاو?ں کے رہنے والے انجنی شرما کی ذات پر مبنی مردم شماری کے کام کے دوران موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتوار کے روز وہ بربیگھہ بلاک کے گاو?ں پنجڈی کے وارڈ نمبر 7 میں مردم شماری کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں جاری گھروں کی گنتی کا کام کر رہے تھے۔ دوپہر کو اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی گئی جس کے بعد وہ گھر واپس ا?گئے۔ گھر میں سردی کے زیادہ اثر کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں علاج کے لیے بربیگھہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ طبیعت میں کچھ بہتری ا?ئی تو گھر والے انہیں گھر لے گئے۔ جہاں اچانک ان کی طبیعت پھر خراب ہو گئی اوران کی موت ہوگئی۔ وہیں مدھو بنی ضلع کے لوکہی بلاک کے بھوتہی بھلان نرہیا اوپی تھانہ کے پاس 9 جنوری کو ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ٹیچر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ٹیچر مردم شماری کے کام میں مصرف تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیچر سروج بھارتی مڈل اسکول نیریا میں تعینات تھی اور وہ ذات پر مبنی مردم شماری کیلئیا پنے والد کے ساتھ پھول پراس تھانہ علاقہ کے مرلی گاو?ں سے لوکہی کشن پٹی جارہی تھی۔ ٹیچر کے والد رام بابو یادو بھی حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ اسی طرح ریاست کے پورنیہ ضلع کے بیسی بلاک کے چوپڑا پنچایت کے تحت مڈل اسکول چندرا گاو?ں کے پرنسپل محمد امام حسین کی جمعہ کو ا?ئی جی ا?ئی ایم ایس پٹنہ میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وہ گرلس ہائی اسکول بیاسی میں ذات پر مبنی مردم شماری کی تربیت لے رہے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد امام حسین کی طبیعت تربیت کے دوران ہی خراب ہونے لگی۔ جس کے بعد ابتدائی طور پر دیگر اساتذہ نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا۔ ان کی حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے انہیں صدر اسپتال پورنیہ ریفر کر دیا۔ نازک حالت کے پیش نظر انہیں ا?ئی جی ا?ئی ایم ایس پٹنہ ریفر کیا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں برین ہیمرج ہوا تھا۔