سعودی عرب کی جانب سے یمن میں بے گھر افراد کے کیمپس میں پانی کی فراہمی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24th Jan.

ریاض،24جنوری:شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کی فنڈنگ سے شمال مشرقی یمن کی مآرب گورنری میں مقامی اتھارٹی نے چار کیمپوں میں ہزاروں بے گھر لوگوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ یہ اقدام محفوظ مقامات تک بے گھر افراد کی رسائی کو بڑھانے ان مقامات پرپانی کی ترسیل کے منصوبوں کے حصے کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔مآرب گورنریٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ایجنٹ، عبد ربہ مفتاح نے اتوار کے روز مآرب شہر کے شمال میں چار کیمپوں میں بے گھر ہونے والوں کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کی لاگت 600,000 ڈالر ہے جس کی مالی اعانت شاہ سلمان مرکز نے کی۔ اس منصوبے کو یمن میں نقل مکانی کی بین الاقوامی تنظیم کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔عبد ربہ مفتاح نے کہا کہ 28 ہزار بے گھر مردوں اور عورتوں کو السویداء، البطحاء ، سائلۃ المیل اور حوش الجامعہ کے کیمپوں میں رکھا گیا ہے یہ منصوبہ کنوئیں سے پانی کے لیے پمپنگ یونٹ اور کنکریٹ کی ٹینک پر مشتمل ہے۔ ٹینک میں 300 کیوبک میٹر پانی کی گنجائش ہے۔واضح رہے حوثی ملیشیا کی جانب سے حملوں کے باعث یمن میں بے گھر ہونے والوں کی کل تعداد کا تقریباً 60 فیصد مہرب گورنری میں ہے۔ یہ 42 لاکھ سے زیادہ افراد ہیں۔