سپریم کورٹ نے انیل دیشمکھ کو دی گئی ضمانت کے خلاف عرضی پرکری سماعت ملتوی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

نئی دہلی،20جنوری : سپریم کورٹ میں 100 کروڑ کے مبینہ جبرا کے معاملے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ہائی کورٹ سے دی گئی ضمانت کے خلاف سی بی آئی کی اپیل پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اب اس کی سماعت 23 جنوری کو ہوگی۔ سالیسٹر جنرل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ سی بی آئی کی درخواست پر سماعت کر رہی ہے۔سپریم کورٹ میں بامبے ہائی کورٹ سے دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دیشمکھ پہلے ہی جیل سے رہا ہو چکے ہیں۔سی بی آئی 17 دسمبر 2022 کو ممبئی ہائی کورٹ کے ذریعہ مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے سپریم کورٹ پہنچی۔اس معاملے میں 12 دسمبر کو بامبے ہائی کورٹ نے انل دیشمکھ کو ایک لاکھ کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی تھی۔ ساتھ ہی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو ضمانت کے حکم کے خلاف اپیل کرنے کے لیے 10 دن کا وقت دیا تھا۔دراصل، نومبر 2022 میں، ممبئی کی خصوصی عدالت نے انل دیشمکھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ نچلی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انہوں نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ جہاں سے انہیں ضمانت ملی اور اب سی بی آئی نے ان کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔