شاہ رخ نے انجلی کے خاندان کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

ممبئی، 08 جنوری : سپر اسٹار شاہ رخ خان نہ صرف اداکاری بلکہ اپنی سخاوت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ اب ان کی این جی او میر فاؤنڈیشن انجلی سنگھ کے خاندان کی مدد کیلئے آگے آئی ہے۔ انجلی سنگھ نئے سال میں جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ اسے گاڑی کے نیچے گھسیٹا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس تناظر میں شاہ رخ خان کی این جی او نے مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا ہے تاکہ انجلی کی فیملی اس مشکل وقت میں اس کے اخراجات برداشت کر سکے۔دہلی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی میر فاؤنڈیشن نے انجلی سنگھ کے خاندان کو ایک بڑی رقم عطیہ کی ہے۔ تاہم دی گئی رقم کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔انجلی اپنے گھر کی اکیلی کمانے والی لڑکی تھی جو اپنے خاندان کا خرچ چلاتی تھی۔ میر فاؤنڈیشن نے یہ قدم خاص طور پر انجلی کی والدہ کیلئے اٹھایا ہے،جنہیں صحت کے مسائل ہیں۔شاہ رخ خان نے اپنے مرحوم والد میر تاج محمد کے نام پر این جی او میر فاونڈیشن قائم کی ہے،جس کا مقصد زمینی سطح پر تبدیلی لانا ہے اور یہ فاونڈیشن خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔ یہ عطیہ فاونڈیشن نے اس مقصد کے لیے انجلی کے خاندان کو دیا ہے۔شاہ رخ خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم پٹھان کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ فلم 25 جنوری 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم نظر آئیں گے۔ جس کی فسطائی طاقتیں ’’بے شرم رنگ‘‘ نامی گانے کو لے کر احتجاج کر کے پوری فلم کے ہی بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔