شیو سینا لیڈرکو چھوٹا راجن کی سالگرہ منانے کے الزام میں ملی ضمانت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Jan.

ممبئی، 16 جنوری :ممبئی کی عدالت نے شیو سینا کے لیڈر نیلیش پراڈکر کو ضمانت دے دی جنہیں گینگسٹر چھوٹا راجن کی سالگرہ منانے کے الزام میںگرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے مبینہ طور پر پراڈکر کو سات دن تک پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے اور اپنا پاسپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ممبئی پولیس نے کہاکہ گینگسٹر کے قریبی ساتھی نیلیش پراڈکر کے خلاف کئی مقدمات تھے۔بتا دیں کہ چھوٹا راجن کا اصل نام راجندر سداشیو نکلجے ہے۔ وہ اصل میں چیمبور کا رہنے والا ہے۔ اسے تقریباً چار سال قبل ملائیشیا سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ اسے حال ہی میں صحافی جے ڈے کے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد وہ جیل میں ہیں۔ چھوٹا راجن کبھی داؤد ابراہیم کا دایاں ہاتھ سمجھا جاتا تھا۔ تاہم 1993 کے بعد اس نے داؤد سے علیحدگی اختیار کرلی اور اس نے اپنا الگ گینگ بنا لیا۔ چھوٹا راجن کے خلاف قتل کے 70 مقدمات درج ہیں۔