عمران ملک کی دوسرے ونڈے میں واپسی کا امکان، ٹھاکر ہوں گے باہر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

نئی دہلی ،20جنوری : انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل یعنی 21 جنوری کو رائے پور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1.30 بجے شروع ہوگا۔ اس وقت ٹیم انڈیا 3 ون ڈے سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ ہندوستانی ٹیم دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہے گی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم میچ جیت کر سیریز میں واپسی کرنا چاہے گی۔ تاہم اس میچ کے لیے ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون میں تبدیلی تقریباً طے مانی جا رہی ہے۔رائے پور ون ڈے میچ میں فاسٹ بولر عمران ملک کی واپسی طے مانی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی ہندوستانی پلیئنگ الیون میں عمران ملک کی واپسی کے بعد شاردول ٹھاکر کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے۔ عمران ملک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ جبکہ شاردول ٹھاکر پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔ شاردول ٹھاکر نے پہلے ون ڈے میں 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں شاردول ٹھاکر نے 7.2 اوور میں 54 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ٹیم انڈیا اس طرح ہوسکتی ہے :روہت شرما (کپتان)، شوبھ من گل، وراٹ کوہلی، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، واشنگٹن سندر، عمران ملک، کلدیپ یادیو، محمد سراج اور محمد شامی ۔