غرباء کے درمیان لحاف تقسیم کئے گئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

مظفرنگر() آل انڈیا تحریک عوام ہند ضلع مظفرنگر کی جانب سے گاؤں شیرپور کے مدرسہ دارالعلوم رفیقیہ میں محب الطلباء حافظ حشمت علی کریمی کی زیر نگرانی،مدرسہ ہذا کے اساتذہ کرام طلبائے عزیز کے ہاتھوں سے ضرورت مندوں کو لحاف تقسیم کئے گئے،اس موقع پر ناظم مدرسہ مولانا ناظم کریم قاسمی شیر پوری رکن مجلس مشاورت تحریک عوام ہند، و خازن تحریک عوام ہند ضلع مظفر نگر نے کہا،کہ ایسی کڑاکے کی سردی میں بھی بہت سے مجبور اور بے سہارا لوگ نہ جانے کیسے کیسے اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔قاری محمد نعیم کریمی نے کہا،سردی کے موسم میں گرم کپڑوں سے ضرورت مندوں کا خیال رکھنا یہ بہت بڑا صدقہ جاریہ ہے۔
اس موقع پر مدرسہ کے نگراں محب الطلباء حافظ حشمت علی نے کہا،کہ ہم نے ایسی کڑا کے کی ٹھنڈ میں نہتے غریبوں کو بغیر لحاف کے زندگی گزارتے ہوئے دیکھا ہے، میری ان تمام اہل خیر حضرات سے درخواست ہے جن کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے جہاں اپنے لیے نرم بستروں کا انتظام کرتے ہیں، اپنے پڑوسی غریب بھائی کیلئے بھی کم از کم ایک لحاف کا انتظام کر لیاکریں اسکے بعد حافظ صاحب نے تحریک عوام ہند ضلع مظفرنگر اور بالخصوص خدام تحریک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، کہ ہم تحریک عوام ہند ضلع مظفرنگر کے خازن مولانا ناظم کریم قاسمی،ضلع صدر قاری عبد اللہ عمر پوری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ تحریک کا ضلع مظفرنگر میں غریبوں کے لیے ایک ایسی مہم چلانا یہ خدام تحریک مظفرنگر کا بہت بڑا قدم ہے،اس موقع پر،قاری عصیب ،قاری آصف سعادتی، قاری نعیم کریمی، ماسٹر مہتاب عالم،محمدعادل، محمد عدنان،واساتذہ کرام و طلبائے عزیز موجود رہے۔