Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.
حاجی پور (شرافت خان) مشہور ومعروف ادارہ جامعہ دارالقرآن مائل بدوپور ویشالی میں ابوامامہ پورنیہ حفظ قرآن پاک مکمل کیا, اس پربہار اور پر رونق موقع پر حافظ قرآن کے اعزاز میں دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا, مجلس کا آغاز جامعہ ہذا کے استاذ قاری عبدالرحمن صاحب اور جامعہ ہذا کے ناظم تعلیمات مولانا بشیر علقمہ قاسمی نے کی دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا صوفی مختار الحق صاحب نے کہا کہ قرآن کریم وہ مقدس کتاب ہے جس کا ایک ایک حرف سچ اور حق ہے,قرآن کریم پوری دنیا کے لوگوں کے لئے ایک ضابطہ حیات ہے,قرآن کریم کا دلچسپ اور حیرت انگیز معجزہ یہ ہیکہ چھوٹا سے چھوٹا معصوم بچہ بھی اس کو اپنے سینہ میں محفوظ کرلیتا ہے,حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے قرآن کو کیسا پایا انہوں نے جواب دیا کہ قرآن اتنا مشکل کہ چودہ سو سال سے علماء اس میں غوطہ لگا رہے ہیں مگر اس کی گہرائی تک نہیں پہونچ سکے,اور اتنا آسان کہ ایک آٹھ سالہ لڑکا جب اس کو صدق دل سے یاد کرتا ہے تو وہ اپنے سینہ میں اس کو محفوظ کرلیتا ہے,نصیحت کو جاری رکھتے ہوئے مولانا نے کہا کہ,الحمداللہ اس دور میں بھی دنیا بھر میں حفاظ کرام کی فہرست بہت لمبی ہے جس کا کوئی جواب ہی نہیں,کفار و مشرکین اس طرح کی خبریں سن کر انگشت بدنداں رہ جاتے ہیں,اللہ کے سچے کلام قرآن کریم کا یہ معجزہ پوری دنیا میں نظر آتا ہے,انہوں نے کہا کہ قرآن پر عمل کرکے ہی دنیا اور آخرت کی نعمت سے آراستہ ہوسکتے ہیں,روز مرہ پیش آنے والے مسائل کا حل قرآن کریم میں موجود ہے,تکمیل حفظ قرآن حضرت مولانا صوفی مختار الحق صاحب نے چند سورتوں کے ذریعہ بڑے خوبصورت انداز میں کرائی, اس موقع پر مولانا عالمگیر ندوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرأن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی ہے کہ اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی جسکے بہترین نمونے حفاظ کرام کی شکل میں موجود ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حفاظ کے سینوں میں قرآن کو محفوظ کر رکھا ہے قابل مبارکباد ہیں یہ حفاظ اور انکے والدین کہ کل میدان محشر میں انکے سروں پر نور کا تاج پہنایا جائے گا چنانچہ جو بھی قرآن سے وابستہ ہو گا وہ دونوں جہان کی کامیابی حاصل کرے گا اس موقع پر مولانا مبارک قاسمی نے فرمایا کہ قرآن سیدھے راستے کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم میں کا سب سے بہترین ہے وہ شخص جو قرأن کو سیکھے اور سکھائے ۔چنانچہ تعلیم قرأن کیلئے اسباب پیدا کرنے والے حضرات بھی اس مزدہ کے مستحق ہیں چونکہ مدارس دین کے قلعے ہیں انکا بقا اور تحفظ امت مسلمہ کی اہم ذمہ داری ہے مولانا آصف جمیل قاسمی مہتمم جامعہ دارالقرآن مائل بدوپور ویشالی نے حفظ مکمل کرنے طالب علم اور اس کے والدیں اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ والدیں جن کے بچے چوٹی عمر میں قرآن پاک حفظ مکمل کرتےہیں اور یہ ایک عظیم دولت ہے جس سے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے اس دعایئہ مجلس میں حاجی ماسٹر زبیر احمد محمد جمیل صاحب حافظ اشرف جمال اکبر حسین صاحب عبدالمنان صاحب حافظ فصیح الدین عرف فردوس مدنی سکریٹری جمعیۃ علماء ویشالی مولانا اعجاز احمد صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ویشالی قاری شبلی نعمانی صاحب ڈاکٹر عبدالمالک صاحب چاند صاحب ستارے صاحب طارق انور صاحب لدو صاحب نور صاحب روشن جمال ولی احمد احتشام محمد منظور محمدعارف محمد وسیم دانش ایوب نثار ارمان سونو وغیرہ شریک تھے