ممتا بنرجی کا اقتدار سنبھالتے ہی پنچایت انتخاب پر امن ماحول میں ہونے لگا: بیچارام مننا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Jan.

ہگلی7جنوری (محمد شبیب عالم) سنگور کے ایم ایل اے و ریاستی وزیر بیچارام مننا نے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر “سرکشا کوج” مہم کے مدنظر بروز سنیچر کو کمار کنڈو کے رادھا رانی لاج میں ایک پریس میٹ بلایا۔ جہاں وزیر اعلیٰ کی جانب سے آئندہ پنچایت انتخاب کے مدنظر گرامین و شہر کے عام لوگوں سے براہ راست بات کرنے، اور ان کے درمیان ترقیاتی کام کو اجاگر کرنے ساتھ ہی “دی دی کا سرکشا کوچ” اسکیم کو ایک مہم کی شکل میں پہونچانے، مزید برآں سواستھ ساتھی اسکیم ، لکھی بھنڈار جیسے اسکیموں کے متعلق ترقیاتی کام کو اجاگر کرنا۔ سرکاری اسکیم کی تمام طرح کی سہولیات عام لوگوں تک پہونچا ہے یا نہیں ان سبھی معاملات کو بغور دیکھنے کے مقصد سے یہ سرکشا کوچ مہم کے متعلق بیچارام مننا نے صحافیوں کو تفصیلات بتایا۔ کب عام لوگوں سے گھر گھر جاکر ملنا ہے۔ لوگوں سے انکے مسائل پوچھنا ہے، یوں کہیں کہ جیسے دی دی کو بولو مہم چلائی گئی تھی ٹھیک اسی طرز پر یہ سرکشا کوچ مہم چلائی جائے گ ایک طرف سنگور کے ایم ایل اے بیچارام مننا اس سرکشا کوچ کے سلسلے میں صحافیوں کو لےکر پریس میٹنگ بلایا۔ وہیں دوسری طرف انکی اہلیہ و ہریپال کی ایم ایل اے کاویری مننا بھی اسی سلسلے میں پریس میٹ بلائی۔ آج کی اس تقریب میں سنگور اور ہری پال کے کئی ترنمول رہنماء ، کارکنان اور حامی شرکت فرمائے تھے اہم ناموں میں دیباشش پاٹھک ، سوروپ مترا اور کئی یوتھ رہنماء شامل تھے ۔ اس دوران صحافیوں کے جانب سے آواس یوجنا کے متعلق سوال پوچھنے پر کہا کہ غلطی جان بوجھ کر تو نہیں ہوتی ہے ۔ انجانے میں جو غلطیاں ہوئی ہیں اسے درست کرلیا جائے گا ۔ جنہیں مکان نہیں ملی ہے ان کو مکان ضرور ملےگا کچھ لوگ بلابات کا بتنگڑ بنارہے ہیں ۔ ممتا بنرجی ترقیاتی کام انجام دینے میں کوئی ذات دھرم مذہب نہیں دیکھتی ہیں اور نہ ہی اسے کسی رنگ میں ڈال تی ہیں ۔ ان سے پوچھاگیا کہ اس دفعہ پنچایت انتخاب میں مخالف جماعت کے لوگ نومینیشن داخل کرپائیں گے ؟ اس پر انہوں نےکہا کہ یہ سی پی ایم کے زمانے میں ہوتا تھا ۔ جب سے ممتا بنرجی اقتدار میں آئی ہیں بالکل پر امن ماحول میں ووٹنگ ہورہی ہے ۔ ہاں کچھ لوگ خود اپنے نمائندے انتخابی میدان میں نہیں اتار پاتے ہیں اور بس صرف بدنام کرنے میں لگے رہتے ہیں ” ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا ” ۔ بیچارام نے اور کہا کہ ہمارے رہنماء خود ابھیشیک بنرجی بھی کھلے طور پر اعلان کردیئے ہیں کہ حکمراں جماعت کی طرح مخالف جماعت کے لوگوں کا بھی انتخاب لڑنے کا حقوق حاصل ہے کوئی کسی کے خلاف دخل اندازی نہیں کریگا پنچایت انتخاب بالکل پرامن ماحول میں ہوگا ۔ انہوں نے اور کہا کہ ممتا بنرجی جسطرح سے ریاست میں ترقیاتی کام انجام دی ہیں اس سے ریاست کے ساتھ ساتھ سنگور کے عوام بھی مطمئین ہیں ۔ گزشتہ اسمبلی انتخاب میں کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ سنگور میں ترنمول کانگریس کی شکست یقینی ہے ۔ مگر آج نتیجہ سب کے سامنے ہے اور صرف اس لئے کہ ممتا بنرجی کا ترقیاتی کام سنگور کے لئے مثال ہے آج یا آنے والے دنوں میں کبھی بھی سنگور کے عوام ممتا بنرجی کےساتھ ہیں۔ کچھ اسی طرح کی باتیں ہریپال اسمبلی کی ایم ایل اے کاویری مننا نے بھی کہی ساتھ ہی بتایا کہ آئندہ گیارہ جنوری سے سرکشا کوچ مہم کی شروعات کریں گے ۔