میئر رونق جہاں پرویز کا عوام کے درمیان طوفانی دورہ!

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan.

 عوام کے اعتماد کو ٹوٹنے نہیں دونگی ضلع کو گندگی سے دلاونگی نجات : رونق جہاں
 سیتامڑھی
اشتیاق عالم تسلیمی:ضلع کی نومنتخب میئر رونق جہاں پرویز نے اپنے حامیوں، مردوں اور خواتین کے ساتھ عوام کے درمیان شُکریہ ادا کرنے پہنچی،  رونق جہاں پرویز نے مہسول، حسینہ، بھوپ بھیرو، بریار پور، پرتاپ نگر، لکشمی نگر اور دیگر علاقوں کے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔  میئر رونق جہاں پرویز نے کہا کہ ووٹرز نے بھاری اکثریت سے فتح دلائی۔  لوگوں نے بلا تفریق ذات پات اور مذہب سے الگ ہٹ کر مُجھے اپنی دعاؤں سے نوازا۔  جب بھی الیکشن کے میدان میں آئیں عوام نے بھرپور تعاون کیا۔  عوام کے اعتماد کی وجہ سے ہی وہ لگاتار دو بار مکھیا رہیں، اب سبھی سیتا مڑھی کے باشندہ کی وجہ سے میئر کے عہدے پر منتخب ہوئی ہوں قابض ۔  انہوں نے کہا کہ جس ایمان اور اعتماد کے ساتھ آپ نے میئر بنایا ہے۔  میں آپ کے ایمان اور اعتماد کو ٹوٹنے نہیں دوںگی۔  میں ضلع  کی ترقی کے لیے پری کوشش کرونگی ۔ اس کے ساتھ ہی جے ڈی یو کے سینئر لیڈر محمد عارف حسین نے بھی مختلف مقامات پر پہنچنے اور ان کی حمایت کرنے کے لیے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ عوام کی دعا سے ہمیشہ ان کے ساتھ رہی ہے۔  میئر رونق جہاں پرویز اور محمد عارف حسین کو محمد ارمان علی، حاجی محمد مختار عالم، محمد جنید عالم، محمد منا تسلیمی، محمد بشارت کریم گلاب، علیم عرف آرزو، جوہر علی تاج، محمد قمر اختر، سلمان ساغر، رضا احمد راجو، حاجی محمد حشمت حسین، نزہت جہاں، محمد نوشاد عالم، پھول بابو، محمد ظفر ہاشم، نذر الدین، محمد اختر، محمد رفیق، محمد شاہنواز راجہ، اکبر عرف پھول بابو سمیت سینکڑوں لوگوں نے مبارکباد دی۔