نو بال کی جھڑی لگانے والے ارشدیپ تیسرے میچ سے ہوسکتے ہیں ڈراپ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 6th Jan.

نئی دہلی ،6جنوری : بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتہ (7 جنوری) آج راج کوٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کرو یا مرو جیسا ہے۔ جو ٹیم تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیتے گی وہ ٹرافی پر قبضہ کرے گی۔ سری لنکا آج تک ہندوستانی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں جیت سکا۔ جب کہ ٹیم انڈیا سری لنکا کے خلاف اپنے ناقابل تسخیر ترتیب کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔اس تناظر میں تیسرے میچ میں تیز گیند باز ارشدیپ کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہوں نے نو بال کی جھڑی لگا کر اپنے نام برا ریکارڈ بنایا، جس کی وجہ سے ٹیم انڈیا کو شکست کی صورت میں خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ارشدیپ نے کل 5 نو بالز کئے، وہ میچ میں بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیتنے کے بعد سری لنکا نے سیریز میں 1-1 سے برابر کردیا۔ ممبئی میں کھیلا گیا میچ بھارت نے 2 رنز سے جیت لیا۔ارشدیپ سری لنکا کی اننگز کا دوسرا اوور پھینکنے آئے۔ اس دوران کوسل مینڈس ان کے سامنے تھے۔ انہوں نے اپنی پہلی پانچ گیندیں 5 رنز کے عوض پھینکی، لیکن چھٹی گیند نو بال بن گئی۔ اس کے بعد انہوں نے لگاتار دو اور نو بالز پھینکیں۔ اس طرح ارشدیپ نے نو بالز کی ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے ان اضافی تین گیندوں پر 14 رنز لٹائے۔ ارشدیپ نے پہلے اوور میں مجموعی طور پر 19 رن خرچ کئے۔ ان کے علاوہ شیوم ماوی اور عمران ملک نے ایک ایک نو بال کرائی۔ دوسرے ون ڈے میں بھارت کی جانب سے مجموعی طور پر 7 گیندیں کی گئیں جس پر 22 رنز بنائے۔ اگر چار وائیڈ گیندوں کو اضافی کے طور پر شامل کیا جائے تو ہندوستان نے سری لنکا کی اننگز میں 21.5 اوورز کرائے تھے۔تیز گیند باز ارشدیپ نے ہندوستان کے لیے 22 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 14 مرتبہ اوور سٹیپ کرتے ہوئے نوبال پھینکی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ارشدیپ کو نو بال کا مسئلہ ہے۔ ان کی کمزوری کی وجہ سے ٹیم انڈیا کے کپتان ہاردک پانڈیا نے تشویش ظاہر کی۔ہاردک نے کہا کہ ایک دن آپ کے لیے اچھا ہو سکتا ہے۔ ایک دن آپ کے لیے برا ہو سکتا ہے۔ لیکن آپ کو بنیادی باتوں سے دور نہیں جانا چاہئے۔ بربنائے علت ہ دریں مذکورصورت میں ارشدیپ کا تیسرے فیصلہ کن میچ میں کھیلنامشکل نظر آتاہے۔