وائس چانسلر پروفیسر ایس پی سنگھ کو گلدستے دے کر افسران، شعبہ کے ہیڈ، پرنسپل اور ملازمین نے نئے سال کی مبارکباد دی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan.

ممبران نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈولی سنہا، فنانشل آفیسر کیلاش رام اور رجسٹرار پروفیسر مشتاق احمد کو بھی نئے سال کی مبارکباد دی

دربھنگہ(فضا امام) 3 جنوری:-للت نارائن متھلا یونیورسٹی دربھنگہ کے وائس چانسلر پروفیسر سریندر پرتاپ سنگھ، ان کے دفتر میں جاکر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈولی سنہا، فائنانشل آفیسرکیلاش رام، رجسٹرار پروفیسر مشتاق احمد، نیے فاینانس آفیسر راجن کمار سنہا، کامرس کے ڈین پروفیسر بی بی ایل داس،سابق ہیڈ شعبہ کامرس پروفیسر ایچ کے سنگھ، شعبہ کیمسٹری کے ہیڈ پروفیسر پریم موہن مشرا اور پروفیسر سنجے کمار چودھری سمیت شعبہ کیمسٹری کے تمام اساتذہ، پوسٹ گریجویٹ شعبہ کامرس کے ہیڈ پروفیسر اجیت کمار سنگھ، سی ایم سائنس کالج کے پرنسپل پروفیسر دلیپ کمار چودھری اور ملت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر افتخار احمد، سینیٹ کے ممبر ڈاکٹر انجیت کمار چودھری، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر ٹھاکر، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر آنند موہن مشرا، ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر منوج کمار، یونیورسٹی کے جونیئر انجینئرس سید محمد اقبال حسن اور کیشو کمار، سی سی ڈی سی ڈاکٹر مہیش پرساد سنہا، پریس اور میڈیا انچارج ڈاکٹر آر این چورسیا اور این ایس ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ونود بیٹھا وغیرہ سمیت کئی غیر تدریسی عملے نے غیر تدریسی عملے نے گلدستے دے کر نیے سال 2023 گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ وایس چانسلر پروفیسر ایس پی سنگھ نے بھی سبھوں کو نیے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے لوگوں کا منھ میٹھا کرایا۔ ساتھ ہی انہوں نے نئے سال میں ہر شخص صحت مند رہنے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کی خواہش کی۔پرو وائس چانسلر نے تمام لوگوں کے مثبت تعاون سے نئے سال میں یونیورسٹی کو مزید بلندیوں پر لے جانے کا یقین ظاہر کیا۔دوسری جانب عہدیداروں اور اہلکاروں نے بھی ان کے دفتر جاکر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈولی سنہا اور رجسٹرار پروفیسر مشتاق احمد کو گلدستے دیے اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فنانشل کونسلر اور رجسٹرار نے اپنی طرف سے تمام عہدیداران، شعبہ کے ہیڈ، پرنسپلز، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے خوشحال مستقبل کی خواہش کی۔دریں اثنا رجسٹرار ایل این متھلا یونیورسٹی دربھنگہ پروفیسر مشتاق احمد نے سال نو 23میں دفتر کا پہلا دن کچھ اس طرح گزارا ۔انہوں نے کہا کہ محبت و خلوص سے گلدستے کا ہر پھول مسکراتا ہوا نظر آیا اور میں سبھی چاہنے والوں کے تییں اظہار تشکر پیش کر تا ہوں