Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.
دربھنگہ(فضا امام) 5 جنوری:- متھلانچل کی راجدھانی دربھنگہ میں اس وقت نگر نگم انتخاب کے نتائج آنے کے بعد ہر وارڈوں کے اندر جشن کا ماحول آج بھی جاری ہے اور نو منتخب کونسلر کے حمایتیوں کی جانب سے فتح جلوس نکالنے کا سلسلہ جاری ہے نگر نگم کے وارڈ نمبر 32 سے موجودہ کونسلر نکہت پروین نے دوبارہ وارڈ نمبر 32 سے کونسلر عہدہ کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہوئیں تھیں اور انہیں بھی 30 دسمبر کو کامیابی کا سرٹیفیکیٹ فراہم کرایا گیا تھا انہوں نے یہ کامیابی حاصل کر نہ صرف دربھنگہ میونسپل کارپوریشن کے لئے تاریخ رقم کی ہیں بلکہ دربھنگہ کی تواریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی مسلم یعنی اقلیت کسی حلقہ سے بلا مقابلہ کامیابی کا پرچم لہرایا ہو یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ مسلم کونسلر نے بلا مقابلہ کامیابی حاصل کر دوسرے حلقے کے لوگوں کو پیغام دینے کا کام کیا ہے واضح رہے کہ اقلیتی برادری والے دیگر علاقے میں بھی بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہوسکتے ہیں مگر مسلمانوں کے اندر اتحاد نہیں ہے وارڈ نمبر 32 سے بلا مقابلہ کونسلر منتخب ہونے والی امیدوار محمد شفیق عرف منا کی اہلیہ و پرنسپل ڈاکٹر محمد رحمت اللہ کی بھاوو و محمد یعقوب انصاری کی بہو نکہت پروین نے کامیابی حاصل کر وارڈ کی عام عوام کو یہ پیغام دیا ہے دربھنگہ الیکشن آفیسر یعنی ریٹرننگ آفیسر کے ذریعہ انہیں بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا مگر انہیں سند 30 دسمبر کو ملا ہے محترمہ نکہت پروین نے اپنی اس کامیابی کو عوام کی کامیابی کا سہرا دیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ کامیابی میری نہیں بلکہ وارڈ نمبر 32 کی عام عوام کی کامیابی ہے وہیں نکہت پروین نے بتایا کہ ہمارے ذریعہ جو وارڈ کے اندر کام کیا گیا تھا اسی کے محنت کا پھل ہے کہ آج ہم بلا مقابلہ کونسلر کے عہدہ پر دوبارہ کامیابی حاصل کر تاریخ رقم کی ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام نے جو مجھ پر دوبارہ اعتماد و بھروسہ کیا ہے اسے کبھی ضائع نہیں ہونے دوں گی وارڈ کی ترقی و صاف صفائی پر پورا وقت دوںگی میرا میشن اول یہ ہے اس کے لئے میں وارڈ نمبر 32 کی تمام مردوں خواتین کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں وہیں وارڈ کی عام عوام نے وارڈ کے اندر فتح جلوس نکال کر عوام کا شکریہ ادا کیا ان کی اس کامیابی پر وارڈ نمبر 32 کی سابق کونسلر اصغری خاتون و ہیرا سکندر نیر نے نہکت پروین اور ان کے شوہر محمد شفیق عرف منا کو دلی مبارکباد پیش کی ہے وہیں مبارکباد دینے والوں میں سابق مرکزی وزیر محمد علی اشرف فاطمی ، سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر فراز فاطمی ، ڈاکٹر کلیم اللہ انصاری ، ڈاکٹر محمد رحمت اللہ ، سابق کونسلر نصرت عالم ، خورشید ربانی ایڈوکیٹ ، محمد منصور عالم، غلام رسول عرف چھوٹے ، نعمت اللہ انصاری عرف ننہے ، محمد امان اللہ انصاری ، محمد عطا ء اللہ ، محمد سمش الدین ، ریاض قریشی، منصور رضا عرف منا، اصغر انصاری، شبیر انصاری، محمد صغیر عرف صدو ، محمد رضاءللہ انصاری، انجینیئر محمد عبداللہ ، مسٹر ، ذوالفقار انصاری وغیرہ سمیت کافی تعداد میں لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔