وزیر اعظم مودی نے 2میٹرولائنس ک اور متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.

ممبئی ،19،جنوری:وزیر اعظم نریندر مودی آج یہاں  کہاکہ مہاراشٹر کے وزیراعلی ایکناتھ شندے اور -نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس کی ‘جوڑی’ عوام کے خوابوں کو پورا کرے گی۔ وزیر اعظم مودی نے 2میٹرولائنس ک اور متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا،وزیراعظم نے شمال وسطی ممبئی کے باندرہ _کرلا کمپلیکس میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے سے قبل شمال ممبئی میں میٹروکا افتتاح کرتے ہوئے اور سفر بھی کیا۔اس سے پہلے، وزیر اعظم مودی نے ممبئی میٹرو کی دو لائنوں – 2A اور 7 – کا افتتاح کیا اور کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ دریں اثنا، ممبئی ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مغربی ایکسپریس ہائی وے پر رات 9 بجے تک بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ وزیراعظم مودی، شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے نائب دیویندر فڑنویس کے بڑے سائز کے کٹ آؤٹ ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) میں لگائے گئے ۔ باندرہ میں سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ کے باہر بھی کٹ آؤٹ لگائے گئے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شندے کے شیو سینا دھڑے کے کارکنان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے لیے زبردست طاقت کے مظاہرہ میں، دوپہر ایک بجے کے قریب پنڈال میں جمع ہونے لگے تھے۔ مضافاتی علاقوں میں جانے اور جانے والے مسافروں کو ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی۔وزیر اعظم کے ایک روزہ دورے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان شاہراہ شام 7 بجے تک متاثر رہی ۔ مودی نے تقریباً 38,800 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور دو میٹرو لائنوں کو جھنڈی دکھائی بلکہ اگر بھی کیا۔ ممبئی میٹرو ریل لائنز 2A اندھیری اور مغربی دہیسر کے درمیان چلے گی، لائن 7 اندھیری ایسٹ اور دہیسر کے درمیان چلے گی۔ پولیس نے ممبئی میں باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی) اور قریبی علاقوں میں پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں پرواز کی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ وزیراعظم مودی ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے گراؤنڈ میں باندرہ کرلا کمپلیکس میں ایک تقریب میں شرکت کی۔، جو ایک اعلیٰ تجارتی مرکز ہے، جہاں وہ پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھاگیا۔ ممبئی میونسپل کے انتخابات سے قبل  جلسہ کو انتخابی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ملک کے سب سے امیر شہری ادارے،  ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے انتخابات گزشتہ سال ہونے والے ہیں۔ و کچھ مقامی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کے جمعرات کو دوپہر ایک بجے تک بی کے سی گراؤنڈ میں جمع ہوگئے، کیونکہ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر بند رکھا جائے گا۔ بی جے پی کی مدد سے ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد  مودی کا شہر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ توقع ہے کہ دونوں پارٹیاں ممبئی میں طاقت کا مظاہرہ کریں گی۔ پی ایم مودی کے دورے کے انتظامات کے تحت شمال مغربی ممبئی میں  باندرہ-کرلا کمپلیکس (بی کے سی)، اندھیری اور جوگیشوری کے ارد گرد ڈرون اور دیگر اڑنے والی اشیاء کے استعمال پر 24 گھنٹے کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔