وزیر اعلیٰ نے جل -جیون- ہریالی ڈے پر منعقد پروگرام کا افتتاح کیا۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan.

*پانی کی حفاظت ہو گی اور ہریالی رہے گی تب ہی زندگی محفوظ رہے گی – وزیر اعلیٰ

 پٹنہ، 03 جنوری 2023:- وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے سمراٹ اشوک کنونشن سینٹر میں واقع گیان بھون میں جل -جیون ۔ ہریالی ڈے پر منعقد پروگرام کا پودے میں پانی ڈال کرافتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جل -جیون -ہریالی ڈے پر منعقدہ پروگرام میں تمام لوگوں نے اس مہم کے مقصد سے متعلق اپنے خیالات رکھے ہیں۔ سال 2019 میں تمام پارٹیوں کے ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے میٹنگ کی اور جل جیون ہریالی مہم شروع کی گئی۔ اس میں، ہم نے 11 اجزاء طے کیے ہیں۔ جو کام ہو رہے ہیں۔ اس کی بروقت دیکھ بھال بھی ہونی چاہیے۔ یہ پروگرام مہینے کے پہلے منگل کو ہونا ہے۔ یہ نئے سال کے پہلے مہینے کا پہلا منگل ہے، جس میں مجھے منعقدہ پروگرام میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ تمام لوگوں کو اس کو بہت سنجیدگی سے جاننا اور سمجھنا چاہیے۔ جن کو اس کی ذمہ داری دی گئی ہے انہیں اسے پورا کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 18,259 عوامی آہر، پائن، پوکھر، تالاب وغیرہ کی نشاندہی کر کے انہیں تجاوزات سے پاک کر دیا گیا ہے۔ عوامی آہر،پائن، تالاب، تالاب وغیرہ کی تزئین  بھی کی جا رہی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم اس مہم کو تین سال میں مکمل کریں گے، لیکن کورونا کی آمد کے باعث اس کا کام متاثر ہوا، اس لیے اسے مزید دو سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی آہر، پائن، پوکھر، تالاب وغیرہ کو تجاوزات سے آزاد کرانے کے دوران غریب غرباطبقے کے لوگوں کو گھر بنانے کے لیے علیحدہ زمین فراہم کی جانی ہے اور مکانات کی تعمیر کے لیے رقم بھی دی جانی ہے۔ اس سلسلے میں ہر ضلع سے ایک ایک کرکے معلومات حاصل کرلینی ہے۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ضرورت مندوں کو اس کا فائدہ ملایا نہیں۔ ہر ہفتے اسے جانچ کریں۔ میٹنگ میں ہر نکتے پر بحث کی جائے کہ کس کو کیا ضرورت ہے، کس کو اعتراض ہے۔ آبی ذخائر کے ارد گرد جن لوگوب نےتجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات کیاہے ان کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں۔آبی ڈھانچے تیار کرنے کے لیے ذرائع کو تجاوزات سے پاک کرنا ہوگا۔ جل جیون ہریالی مہم سے متعلق تمام محکموں کے افسران کو اپنے اپنے محکموں میں ہو رہے کام کا صحیح اندازہ لگانا چاہیے۔ جو آپ کے محکمے میں کام مکمل نہیں کر پائے، کیا مسئلہ ہے، ان تمام باتوں کا خیال رکھناہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی کنویں اور ہینڈ پمپ کو محفوظ رکھناہے۔ سوختہ عوامی کنویں اورہنڈ پمپ کے کنارے سوختہ تعمیر کرایاجا رہا ہے۔ تاکہ زیر زمین پانی کی سطح مینٹن  رہے۔ انہوں نے کہا کہ جیویکا دیوں کے ذریعے
جل ،جیون، ہریالی مہم کی تشہیر ہر گھر تک کریں۔ لوگوں کو ترغیب دیں۔ ماحول کی حفاظت کے بارے میں معلومات فراہم کرائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 1998 میں ہم قابل احترام اٹل جی کی حکومت میں مرکز میں وزیر تھے۔ جارج فرنانڈز اس وقت وزیر دفاع تھے۔ راجگیر میں آرڈیننس فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا تھا، اس پروگرام میں ہم بھی موجود تھے۔ اس وقت ہم نے وہاں آنے والے افسران سے کہا تھا کہ اس فیکٹری کے بغل میں ایک پہاڑ ہے، یہاں ایک تالاب بنایا جائے۔ انہوں نے میری بات مانی اور چار جگہ تالاب بنوائے۔ دو سال تک بارش نہ ہونے کی صورت میں بھی راجگیر میں پانی کی کمی کو ان تالابوں سے دو سال تک پورا کیا جا سکتا ہے۔ 1998 میں انہوں نے میری بات مان لی تو آج بہت فائدہ ہورہاہے۔آپ کو پہاڑوں کے کناروں پر پانی کی ذخیرہ اندوزی کے لئے بھی ایسا ہی کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوامی تالابوں، پائن، آہروں، کنوؤں کی جدید کاری کی جائے تو پانی کی ذخیرہ اندوزی صحیح طریقے سے ہو گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری عمارتوں میں چھتوں پر بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے بنائے گئے ہیں۔ نجی عمارتوں کو بھی مشورہ دیں کہ چھتوں کو بارش کے پانی کے ذخیرہ کے لیے کام کرائیں۔ اس سے زیر زمین پانی کی سطح ٹھیک رہے گی۔ پانی کی حفاظت ہوگی اور ہریالی رہے گی تب ہی زندگی محفوظ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جارہی ہے۔ ہریالی مشن سال 2012 میں قائم کیا گیا تھا اور ہم نے درخت لگانے کا کام شروع کیا تھا۔ بہار سے جھارکھنڈ کی علیحدگی کے بعد بہار میں گرین کور ایریا 9 فیصد تھا۔ 24 کروڑ پودے لگانے کا ہدف رکھا گیا تھا جس میں سال 2019 تک 22 کروڑ پودے لگائے گئے تھے۔ اب گرین کور ایریا 15 فیصد ہو گیا ہے، اسے 17 فیصد سے آگے لے جانا ہے۔ سڑکوں کے کنارے پودے لگانے جائیں۔ تمام لوگوں کو اپنے گھر کے قریب درخت لگانے کی ترغیب دیں۔ درخت لگانے سے ماحول بہتر ہو رہا ہے اور بہار کا نظارہ بھی اچھا لگ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ زراعت کا کام موسم کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ فصل کی باقیات مینجمنٹ پر کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ سال 2018، 2019 میں میٹنگ کے بعد ہم نے کہا تھا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے سے سب کو روکا جائے۔ پہلے صرف چار اضلاع اس سے متاثر تھے، لیکن اب نالندہ اور پٹنہ میں بھی فصلوں کی باقیات کو جلانے کا معاملہ بڑھ گیا ہے، اس لیے ان تمام چیزوں کے بارے میں معلومات ہر گھر تک پہنچائی جائے۔ لوگوں کو سمجھانا ہو گا کہ کھیت خراب ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سولر انرجی کو فروغ دینے کے لیے سرکاری عمارتوں میں سولر پلیٹیں لگائی جا رہی ہیں۔ ہر گھر میں سولر پلیٹس لگانے کے لیے لوگوں کو تحریک دینی ہوگی۔ جب تک زمین موجود ہے، لوگوں کو شمسی توانائی سے فائدہ ملتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جل جیون ہریالی مہم کے لیے عوامی بیداری مہم کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو مسلسل تحریک دیتے رہنے کی ضرورت ہے، جو بھی کام ہو رہا ہے، اس کی دیکھ بھال پر کام کرتے رہنے کی ضرورت ہے، جو کام ہو رہا ہے اس میں تیزی سے اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کا کام 2025 تک مکمل کرناہے، اس کے لیے ہدف پر تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ جل جیون ہریالی مہم کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ لوگ خود بھی آگاہ رہیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کرتے رہیں۔
وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جتنا کام ہو رہا کام کے بارے میں بتائیں۔ لوگوں کو اس مہم کا مقصد بتائیں، جو کام رہ گیا ہے اس کے بارے میں بتائیں، اس کی صحیح تشہیر کریں۔ آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ آپ آگے بڑھیں، خود کو آگے لے جائیں اور ریاست اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔
پروگرام میں فنانس، کمرشل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، دیہی ترقیات کے وزیر جناب شرون کمار، وزیراعلی  کے پرنسپل سکریٹری جناب دیپک کمار، چیف سکریٹری جناب عامرسبحانی،ڈیولپمنٹ  کمشنر جناب وویک کمار سنگھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر جیویکا کم منریگا کمشنر ومشن ڈائریکٹر جل جیون ہریالی مسٹر راہل کمار نے بھی خطاب کیا۔
پروگرام میں ارریہ ضلع کے نارائن پور گاؤں کی مستفید جیویکا دیدی وندنادیوی،مدھوبنی کے بیرول گاوں کے کسان   مسٹر کپل دیو جھا،ضلع نالندہ کے کسان دنیش کمار نے بھی اپنے تجربات کو رکھتے ہوئے  جل جیون ہریالی مہم کی افادیت کو بتایا۔
جیویکا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کم منریگا کمشنر و مشن ڈائریکٹر جل جیون ہریالی مسٹر راہول کمار نے پروگرام میں وزیر اعلیٰ کو پودا پیش کر کےخیرمقدم کیاپروگرام میں جل جیون ہریالی مہم کی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک ویڈیو فلم پیش کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے جل جیون ہریالی مہم پر مبنی کافی ٹیبل بک کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر محکمہ صحت و سڑک تعمیرات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر پرتیئے امرت، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار سنگھ، چھوٹے آبی وسائل محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب روی منوبھائی پرمار، محکمہ پنچایتی راج کے پرنسپل سکریٹری مسٹر مسٹر مہیر کمار سنگھ ، پرنسپل سکریٹری ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ،مسٹر اروند کمار چودھری، پرنسپل سکریٹری، شہری ترقیات اور ہاؤسنگ محکمہ مسٹر آنند کشور، جناب سنجیو ہنس پرنسپل سکریٹری توانائی محکمہ، مسٹر جتیندر۔ سریواستو سکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، زراعت مویشی و ماہی پروری کے سکریٹری جناب سرون کمار، آبی وسائل اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری، جناب سنجے کمار اگروال، بلڈنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری اور پٹنہ ڈویژن کے کمشنرمسٹر۔ کمار روی، محکمہ محصولات اوراصلاحات اراضی کے سکریٹری مسٹر جئے سنگھ، چھوٹے آبی وسائل کے محکمے کے سکریٹری مسٹر بنود گنجیال، وزیر اعلیٰ کے  او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، پٹنہ ڈی ایم  مسٹر چندر شیکھر۔ سنگھ، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر مانوجیت سنگھ ڈھلون اور متعلقہ محکمے کے دیگر سینئر افسران موجود تھے، جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اضلاع کے ڈی ایم متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران وابستہ تھے۔
پروگرام سے قبل وزیر اعلیٰ نے محکمہ دیہی ترقیات، چھوٹے آبی وسائل، محکمہ پنچایتی راج، محکمہ تعلیم، ماحولیات، محکمہ جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، شہری ترقی اور ہاؤسنگ محکمہ، توانائی محکمہ، محکمہ زراعت، محکمہ مویشی اور ماہی پروری ک،آبی وسائل محکمہ، عمارت تعمیرات محکمہ اور چھوٹے آبی وسائل کے محکمے کے ذریعہ جل جیون ہریالی مہم کے تحت کئے جا رہے کاموں پر مبنی لگائی گئی نمائش کا معائنہ کیا۔
پروگرام کے بعد وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی پٹنہ آمد سے متعلق صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر پارٹی کودورہ کرنے کا حق ہے۔ وہ اپنی پارٹی کی طرف سے یہاں آئے ہیں، ہمارا اس سے کوئی لینا دینانہیں۔ ہمارا دورہ  بھی ابھی شروع ہورہا ہے۔ ہم کل رات  میں ہی پہنچنا چاہتے ہیں تاکہ دن بھر لوگوں سے اچھی طرح مل سکیں اور وہاں کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کر سکیں۔ آپ کو موسم کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔ میرے سفر کا مقصد ہر جگہ جا کر ترقیاتی کام دیکھنا اور لوگوں سے روبرو ہونا ہے، باقی جن کو جوبھی بولنا ہے بولتے رہیں۔ بی جے پی لیڈر سشیل کمار مودی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم جناب  سشیل کمار مودی کا بہت احترام کرتے ہیں۔ اگر مسٹر سشیل کمار مودی ساتھ ہوتے تو یہ نوبت نہی آتی، لیکن یہ سب چھوڑیں، یہ پرانی بات ہے۔ پارٹی انہیں تھوڑی جگہ دے تو اچھی بات ہے۔صحافیوں کی طرف سے آر جے ڈی لیڈر سدھاکر سنگھ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ اس طرح کی باتیں کرنے والوں سے پوچھیں۔ ہم ایسی باتوں کا نوٹس نہیں لیتے۔کوئی کیا بولتا ہے یہ وہی لوگ بتائیں گے۔ یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ جب تمام پارٹیوں کے لوگ مل کر کام کریں گے اور ایک پارٹی کے لوگ کچھ بولتے ہیں تو اس بارے میں متعلقہ پارٹی کے لوگ ہی بتائیں گے۔ ہم اس پرنوٹس نہیں لیتے اور کوئی توجہ نہیں دیتے۔مسٹر پرشانت کشور سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم ان جیسے لوگوں کا کوئی نوٹس نہیں لیتے ہیں۔ ہم کچھ لوگوں کے بارے میں ذکر بھی نہیں کرتے۔ ہم سے ان لوگوں کے بارے میں مت پوچھیں۔نئے سال میں اپوزیشن کے متحد کرنے کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم ہر طرح سے کام کر رہے ہیں۔ ہم اپوزیشن کی مختلف جماعتوں سے بات کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ابھی ہم علاقے کا دورہ کرنے والے ہیں اور پھر تمام لوگوں سے بات کریں گے۔اس سوال پر کہ بی جے پی نے بھی 2024 کی تیاری شروع کر دی ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنی تیاری کر رہے ہیں۔ ہمیں اس سے کیا لینا دینا؟ ان لوگوں کو ملک کے لیے کوئی کام نہیں کرنا ہے۔  اپنے لئے ہی کام کرناہے۔ یہی تو اس پارٹی کا کام ہے۔ اب تو ہم ان سے الگ ہوچکے ہیں۔کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ان کی پارٹی کا پروگرام ہے۔ ہر پارٹی کودورہ کرنے کا حق ہے، جب وہ اپنی پارٹی کا پروگرام کرلیں گے تب ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر ہم آہنگی کیسے کی جائے یہ فیصلہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے کہا کہ آپ سب کو بہت اچھی زندگی گزارنی چاہیے۔ بلند رہیے بہت آگے بڑھئے۔