وزیر اعلیٰ نے ‘سمادھان یاترا’ کے دوران بھوجپور ضلع میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا، مسائل کے حل کے لیے افسران کو ضروری ہدایات دیں

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 19th Jan.

پٹنہ، 19 جنوری، 2023 – وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے آج ‘سمادھان یاترا’ کے دوران بھوجپور ضلع میں مختلف محکموں کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے بھوجپور ضلع کے کوئیلوربلاک کے  کولہاڑیہ پنچایت کے کلہادیا پنچایت کے سکڈی گاؤں میں ترشا ترشان انڈسٹری کے تحت قائم ایکوا کلچر پاؤنڈ اینڈبایو فلوک فش فارمنگ ٹریننگ اینڈ ریسرچ سینٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلیٰ نے تالاب میں مچھلی ڈال کر اس سینٹر میں فش فارمنگ کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے فش کولڈ روم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ٹریننگ اینڈ ریسرچ سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں ہونے والے انتظامات اور کاموں کے حوالے سے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے بٹن دبا کر مکینیکل ایریٹر نصب کیا۔ انہوں نے “مکھیہ منتری تالاب متسیانکی وکاس ممصوبہ “کے تحت فش مارکیٹنگ پروگرام کے تحت استفادہ کنندگان کو گاڑیاں تقسیم کیں اور تین مستفیدین کو بالترتیب 20,000، 28,000 اور 8,000 روپئے کے علامتی چیک دیئے۔
بہار میں نیلے انقلاب کی شروعات کے بارے میں صحافیوں کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو بھی چیزیں شروع ہوئی ہیں، ہم انہیں مختلف جگہوں پر دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے بھی یہاں آ کر دیکھا ہے کہ بہت اچھا کام ہو رہا ہے۔ ہم نے جیویکا کی دیدیوں کو جو ذمہ داری دی ہے، وہ اسے بہتر طریقے سے نبھا رہی ہیں۔ تمام جیویکا دیدیاں کام میں مصروف ہیں، اس لیے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ بہار میں پہلے مچھلی باہر سے لائی جاتی تھی۔ پہلے بہار کی کیا حالت تھی؟ جب ہم نے ایگریکلچر روڈ میپ کے تحت فش فارمنگ شروع کی تو اس کا کتنا فائدہ ہوا۔ تیسرے زرعی روڈ میپ میں، ایک ہدف مقرر کیا گیا تھا کہ بہار میں مچھلی کی پیداوار کی مطلوبہ مقدار کو پورا کیا جائے گا۔ اس حساب سے بہت کم کام رہ گیا ہے، اس سال وہ ہدف بھی پورا ہو جائے گا۔ اب بہار سے دیگر مقامات پر بھی مچھلی بھیجی جارہی ہے۔
ایکو ٹورازم سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ جتنے زیادہ لوگ آئیں گے اور دیکھیں گے اتنا ہی اچھا ہوگا۔ متھیلانچل، چمپارن اور پھر اب شاہ آباد میں فش فارمنگ کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا مقصد پورے بہار میں یہ کام کرنا ہے۔ اب تک تین زرعی روڈ میپس کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ زراعت کے چوتھے روڈ میپ پر کام شروع ہونے والا ہے۔ ہر علاقے میں مزید کیا کام ہونا چاہیے اس کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا جا رہا ہے۔ اتنا کام ہو جائے گا کہ آگے کچھ کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔ ہم سوچتے ہیں کہ جو بھی کام ہےاسے صحیح طریقے سے کیا جائے اور اس کا مینٹننس بھی کیا جائے۔مینٹیننس  کی کمی کی وجہ سے نقصان ہوتا ہے۔ ان تمام چیزوں کے لیے ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔
اس کے بعد، وزیر اعلیٰ نے کوئیلوار بلاک کے گاؤں گھنڈیہان میں واقع مشن کایا کلپ کے تحت سرکاری سطح پر چلنے والے پلس ٹو اسکول کا معائنہ کیا۔ محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب دیپک کمار سنگھ نے وہاں کے انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ معائنہ کے دوران وزیر اعلیٰ نے بچوں سے پڑھائی کے حوالے سے گفتگو کی۔ چھوٹے بچوں نے وزیراعلیٰ کو کھیلتے ہوئے پڑھائی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بھی بچوں کے ساتھ وقت گزار کر اچھا محسوس کیا اور ان کی بہت تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ نے اسکول کے مختلف کمروں، لائبریری، کامن روم اور پورے کیمپس کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور وہاں پڑھائی اور انتظامات کے حوالے سے اساتذہ سے مکمل معلومات بھی حاصل کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل کلاس روم کا بھی دورہ کیا اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دی جانے والی تعلیم کے بارے میں دریافت کیا اور کلاس روم میں زیر تعلیم بچوں سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے انین اسمارٹ کلاس روم کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پڑھنے والے بچوں سے بات کی اور ان کی تعریف کی۔ اسی کلاس میں پڑھنے والے ایک بچے نے وزیر اعلیٰ کی بنائی ہوئی پینٹنگ انہیں پیش کر کے خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسکول کے احاطے میں نصب سولر پلیٹس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی اور اس انتظام کی تعریف کی۔
معائنہ کے بعد وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو پلس ٹو لیول تک بنایا جا رہا ہے تاکہ لڑکے اور لڑکیاں صحیح طریقے سے تعلیم حاصل کر کے آگے بڑھیں۔ ہم یہاں یہ دیکھنے آئے ہیں کہ اس اسکول کو مزید ترقی دی گئی ہے۔ اب دیہاتوں میں بھی اسمارٹ کلاسز میں پڑھائی جا رہی ہے۔ بچوں کو ہر چیز کے بارے میں معلومات دی جا رہی ہیں۔ اسکولوں میں کھیلوں کے لیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ اسکول شمسی توانائی سے بجلی حاصل کر رہا ہے۔ ہم ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ تمام سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر سولر پلیٹیں لگائی جائیں۔ میں یہاں بھی سولر لائٹس دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ اس اسکول کی بجلی کی ضرورت شمسی توانائی سے پوری کی جا رہی ہے۔ ایسے اسکول ہر جگہ بنائے جائیں۔ اس کے لیے رقم کا الاٹمنٹ کردیا گیاہے۔ بہار کے تمام سرکاری اسکولوں کو بہتر بنانا ہوگا۔ اساتذہ کو بھی بحال کیا جا رہا ہے۔ بہار میں تعلیم اور لوگوں کے علاج کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ادویات بھی مہیا کر دی گئی ہیں۔عوام کی ترقی کے لیے بہت سے کام کیے جا رہے ہیں۔ مرکزی وزیر جناب  اشونی چوبے کے دھرنے کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ انہیں مشورہ دیں کہ کوئی اور کام نہ کریں اور یہ سب کرتے رہیں۔ اس سے ان کی پارٹی ان پر زیادہ توجہ دے گی۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے گرام پنچایت سندیش کے تیرتھکول کول گاوں پہنچے اور وہاں کے کسانوں اور گاؤں والوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے افسران کو ہدایات دیں ۔وزیراعلی نے پائیدار روزگار  اسکیم کے استفادہ کنندگان جیویکا دیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی طرف سے لگائی گئی مصنوعات کی نمائش کامعائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جیویکا گروپ کو 81 لاکھ 31 ہزار روپے کاعلامتی چیک دیا۔ وہاں موجود جیویکا دیدیوں نے وزیر اعلیٰ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم جھونپڑی میں رہتے تھے لیکن جیویکا گروپ میں شامل ہونے کے بعد اب ہمارا گھر بن گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے جیویکا دیدی نے جو پولٹری فارمنگ، گروسری شاپ اور دیگر روزگارکا کام کر رہی ہیں، کہا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ہوا ہے۔ جیویکا دیدیون نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ ہم شراب بندی سے بہت خوش ہیں اور لوگوں کو شراب نہ پینے کی مسلسل ترغیب دے رہے ہیں۔ جیویکا دیدیوں نے جیویکا کی طرف سے کئے جا رہے کاموں کو گانوں کے ذریعے وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ایکتا جیویکا مہیلا سنگٹھن کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کے بارے میں جیویکا دیدی سے جانکاری لی۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود بہار مہادلت وکاس مشن کے ارکان سے کہا کہ آپ سماجی اصلاح کی مہم چلاتے رہیں اور لوگوں کو بیدار کرتے رہیں۔دورہ اور معائنہ کے بعد وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں جیویکا دیدیوں کے مشورہ پر ہی شراب بندی نافذ کی گئی تھا۔ جیویکا دیدی شراب بندی کے حوالے سے بہت چوکس رہتی ہیں۔ جیویکا دیدی شراب بندی کے نفاذ کے بعد معاشرے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں۔ آج جیویکا دیدی سارے کام کر رہی ہیں۔ وہ اپنے کاموں اور کامیابیوں سے متعلق گانے بھی بناتی اور گاتی ہے۔ آج جیویکا دیدی بہت خوش ہیں۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے لوہیا سوچھ بہار مہم کے تحت پیغام میں پروسیسنگ یونٹ کی تختی کی نقاب کشائی اور افتتاح کیا۔ “وزیر اعلی معذور طلباء کو بااختیار بنانے “کی اسکیم کے تحت وزیر اعلیٰ نے مستحقین کو ٹرائی سائیکلوں کی چابیاں دیں۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی پرساد یادو، فینانس، کمرشل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، آبی وسائل کے وزیر جناب سنجے کمار جھا، اقلیتی فلاح کے وزیر جناب زمان خان، ایم ایل اے محترمہ کرن دیوی،  قانون ساز کونسل کے رکن مسٹر رادھا چرن ساہ اور دیگر عوامی نمائندے، وزیر اعلی کے پرنسپل سکریٹری مسٹر دیپک کمار، وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار سنگھ، سماجی بہبود محکمہ کے سیکریٹری مسٹر پریم سنگھ مینا، وزیر اعلی کے سکریٹری مسٹر انوپم کمار، پٹنہ ڈویژن کے کمشنر مسٹر کمار روی، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر مسٹر سنجے سنگھ، وزیر اعلی کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیویکا کم مشن ڈائرکٹر جل جیون ہریالی مہم مسٹر راہل کمار، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شاہ آباد رینج مسٹر نوین چندر جھا، بھوجپور ڈی ایم مسٹر راج کمار، بھوجپور کے ایس پی مسٹر پرمود کمار اور دیگر سینئر افسران۔ موجود تھے۔