Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.
پٹنہ 01 جنوری 2023:-آج وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کر نے کے لیے حکومت کے کئی وزرا ، ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل ، ریاستی حکومت کے سینئر افسران ،دیگر عوامی نمائندوں اہم شخصیات اور عام لوگ پہنچے ۔ وزیر اعلیٰ نے 1انے مارگ واقع اپنی رہائش پر لوگوں کی مبارکباد اور نیک خواہشات قبول کی اور انہیں نئے سال کی مبارکباد بھی دی ۔لوگوں کے ذریعہ پیش کیے گئے گلدستے ، شال اور پھولوں کے ہار کو وزیر اعلیٰ نے قبول کیا ۔
مبارکباد دینے والوں میں بڑی تعداد میں نوجوان ، خواتین اور معمر لوگ بھی شامل تھے ۔ وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دینے والے اہم لوگوں میں خزانہ ، کمرشیل ٹیکس اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری ، تعلیم کے وزیر جناب چندر شیکھر ، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ فلاح کی وزیر مسز انیتا دیوی ، کانکنی کے وزیر جناب راما نند یادو ، مویشی و ماہی وسائل کے وزیر جناب محمد آفاق عالم ، خوارک و صارفین تحفظ کی وزیر مسز لیسی سنگھ ، بہار اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جناب مہیشور ہزاری ، رکن قانون ساز کونسل جناب سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی ، رکن قانون ساز کونسل جناب سنجے سنگھ ، جے ڈی یو کے ریاستی صدر جناب امیش کشواہا ، بہار ریاستی فوڈ کمیشن کے چیئر مین جناب ودھا نند وکل ، چیف سیکریٹری جناب عامر سبحانی ، ڈی جی پی مسٹر آر ایس بھٹی ، مختلف محکموں کے اڈیشنل چیف سیکریٹری ، پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری ، سینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی کارکنان اور عام لوگ موجود تھے ۔