نئی نسل کو تعلیم یافتہ بنائیں:نظام الدین ندوی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

الھدیٰ اسلامی مکتب کی جانب سے بکار پاتے پور میں کوئز مسابقہ کا انعقاد تمام کامیاب طلبہ وطالبات کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا
ویشالی (شرافت خان)ہم اس ملک کے شہری اور اس ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے،اس لئے اس ملک عزیز میں اپنے مذہبی اور تہذیبی شناخت کے ساتھ رہیں گے،یہ باتیں الھدیٰ اُردو لائبریری چک پہاڑ سمستی پور کے ڈائریکٹر مولانا محمد نظام الدین ندوی نے الھدیٰ اسلامی مکتب چک پہاڑ کی جانب سے منعقد ضلع کے پاتے پور بلاک حلقہ کے بکار گاؤں میں کوئز مسابقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو دین کی بنیادی تعلیم دینے کے لئے خود مکاتب و مدارس کا نظم کریں گے ،اور نئ نسل کے دین و عقیدے کی حفاظت کا انتظام کریں گے،مولانا امام الدین ندوی خادم مدرسہ حفظ القرآن منجیا نے کہا کہ اپنے گاؤں و علاقے میں آزاد مکاتب،صباحی و شبینہ مکاتب قائم کرنا ہوگا،گھر میں دینی تربیت اسلامی اخلاق و کردار کا حامل نئ نسل کے لئے ماحول تیار کرنا ہوگا،جس سے صرف امت مسلمہ کو فائدہ نہیں ہوگا بلکہ یہ کوشش ملک عزیز کے مفاد میں بہتر ہوگا ،مولانا جنید عالم ندوی قاسمی نے کہا کہ اب ہمارے ملک عزیز تیزی سے اخلاقی پستی دولت پرستی عمومی بدنظمی اور کرپشن کی طرف جا رہا ہے،ایسے وقتوں میں ایسے پروگرام منعقد کیا جانے نہایت ہی ضروری ہے،مفتی وصی احمد نے کہا کہ نئ نسل کو اپنے نبی کے اخلاق و کردار سے واقف ہونا ضروری ہے،اپنے دین کی بنیادی معلومات حاصل کرنا نہایت ضروری ہے،سر سید  فاؤنڈیشن فاضل پور کے ڈائریکٹر و بہار اسٹیٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صوبائی سکریٹری نے کہا کہ آج ذات نبوی پر کس کس طرح کے حملے ہورہے ہیں اور ان حملوں کا کیا جواب ہوسکتاہے، ہندوستان میں پسماندہ طبقات ،اقلیات ، جمہوریت پسند غیر مسلم طبقات سب کو متعدد مسائل در پیش ہیں،آج کے ماہرین کو ان مسائل پر بھی غور کرنا ضروری ہے موقع پر مولانا جاوید قاسمی،حافظ سہراب،قاری عرفان مدرسہ عظمتیہ رحیمیہ موسی پور،قاری محمد مصطفی دلسنگھ سرائے مولانا ثاقب نے بھی جامع خطاب کیا،مجلس کا آغاز محمد عابد کے کلام پاک سے اور مشترکہ طور پر قاری ظاہر حسین ویشالوی مہتمم مدرسہ تعلیم القران پوکھرا بہوارا پاتے،عزیر اعظمی،قاری اصغر علی کے نعتیہ اشعار سے ہؤا،مجلس کی صدارت مولانا محمد جنید عالم ندوی قاسمی نے دیا جبکہ نظامت کے فرائض انجام امام خطیب حافظ آل نبی نے دیا ،مشترکہ طور پر حکم کے فرائض انجام مولانا محمد امام الدین ندوی و ماسٹر عبد الحنان نے دیا،اور سوالات ماسٹر محمد ابرار عالم نے کئے، مسابقہ میں گروپ الف میں  پوزیشن زیبا پروین بنت محمد ظفیر و دوئم پوزیشن رخسار خاتون بنت محمد افروز انصاری،سوئم پوزیشن شمع پروین بنت محمد مختار انصاری،و گروپ (ب) میں اول پوزیشن شاہر بن محمد مشتاق،دوئم پوزیشن صافیہ پروین بنت محمد شاہد،سوئم پوزیشن صبا پروین بنت محمد عباس نے حاصل کی،اسکے علاؤہ تمام کامیاب طلبہ وطالبات کو تشجیعی انعامات سے نوازا گیا، پروگرام کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر محمد سلیم (صدر) محمد ظفیر (سکریٹری)حاجی محمد ہاشم،حاجی عبد الستار،محمد یاسین،محمد افضل حسین،چاند محمد،محمد علاء الدین،مولوی محمد مسلم،عبد السمیع،محمد ایوب،محمد اسرائیل،محمد عین الحق،محمد رستم،محمد نظام الدین،محمد نظیر،محمد شکیل،محمد نعیم،محمد شوکت وغیرہ پیش پیش رہے