ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میںہند- پاک مقابلہ امریکہ میں ہونے کا امکان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Jan.

لندن ،20جنوری :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز کے لیے امریکا کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا، لاس اینجلس اور آکلینڈ کو میچز کرانے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ امریکا کے شہر فلوریڈا میں کرائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے وفد نے دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولیات کا جائزہ لیا۔اس حوالے سے یو ایس اے کرکٹ کے صدر اتل رائے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو امریکا میں کراؤڈ کی بہت سپورٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بجائے امریکا میں باکس آفس میچ ہونے کی امید ہے۔ اتل رائے نے کہا کہ فلوریڈا میں حال ہی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ سولڈ آؤٹ رہا۔واضح رہے کہ جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔