Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Jan.
اورنگ آباد ( تاثیر نیوز بیورو ) معروف شاعر و ماہر تعلیم اقبال اختر دل کے ذریعہ دی گئی اطلاع کے مطابق اردو ادب کے معروف اسکالر و قلمکار پروفیسر ڈاکٹر قاسم فریدی صدر شعبہ اردو سچیدا نند سنہا کالج اورنگ آباد کے ملازمت سے سبکدوشی کے بعد سچیدا نند سنہا کالج اورنگ آباد کے پرنسپل جناب ڈاکٹر وید پرکاش چترویدی صاحب نے اپنے مکتوب نمبر SSC/35/23 مورخہ 12.01.2023 کے مطابق محترمہ ہما مصطفیٰ کو سچیدا نند سنہا کالج اورنگ آباد کا صدر شعبہ اردو مقرر کیا ہے ۔اس مسرّت بھری خبر کو سن کر پروفیسر قاسم فریدی، پروفیسر محمد ضیاء الرحمن, شبّیر حسن شبّیر ، مسیح الزماں، افتخار انجم باری، اقبال اختر دل، سید محمد دائم، گلفام صدیقی، آفتاب رانا و دیگر اساتذہ اور شہر کے معزز حضرات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔