روہتاس ضلع ویدھگیہ سنگھ صدر راجیش کمار، جنرل سکریٹری چندر شیکھر چندن نے عہدہ کا لیا حلف

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Jan.

  سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نو منتخب ایگزیکٹیو کمیٹی کے عہدیداروں نے روہتاس ضلع ویدھگیہ سنگھ جو کہ ڈسٹرکٹ کورٹ سہسرام ​​میں واقع ہے میں عہدہ اور رازداری کا حلف لیا ۔ یونین کے سنٹرل ہال میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں یونین کے چیف الیکشن کمشنر لوکیشور ناتھ پاٹھک نے صدر اور جنرل سکریٹری کے عہدوں کا حلف دلایا جہاں روہتاس کے پسندیدہ ایڈوکیٹ راجیش کمار نے صدر عہدہ کا حلف لیا اور چندر شیکھر سنگھ چندن نے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے حلف لیا ۔ نائب صدر کے تین عہدوں پر گوپال سنگھ، کامیشور نارائن سنگھ اور چھتیج کمار، خزانچی کے واحد عہدہ کا امریندر کمار، آڈیٹر کے واحد عہدہ کا شیو پوجن سنگھ، جوائنٹ سکریٹری کے تین عہدوں کا امر سنگھ، گوپال سوروپ اور لال موہن و دھرمیندر کمار سنگھ، نتیا نند پانڈے اور وویک کمار تیواری نے اسسٹنٹ سکریٹری کے تین عہدہ اور کماری شکنتلا، دھرمیندر کمار، رینا کماری، ارون کمار سدھانشو، دیپک کمار، سنیل پاسوان کو ایگزیکٹو ممبر کا سات عہدہ تھا جسکا حلف دلایا گیا ۔ حلف برداری کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام منتخب ممبران کو ان کی جیت پر مبارکباد دی اور سنگھ کو ان کے دور اقتدار میں ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے قیمتی مشورے بھی دئے ۔ اس موقع پر سنگھ کے سینئر وکیل نریندر پانڈے، کنہیا پانڈے، کامیشور سنگھ، راماشیش سنگھ پہاڑیہ، صغیر احمد، ہریندر نارائن سنگھ، راجیشور سنگھ، بسنت سنگھ، جے این سنگھ، جگدمبا پرساد سنگھ، جتیندر کمار سنگھ، متربھان سنگھ، اختر امام انجم، چندر شیکھر سنگھ، ذلفقار علی، سریندر سنگھ، پرویز شوکت،  ڈاکٹر مہیش کمار سنگھ، علی آرزو وغیرہم موجود تھے ۔