ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Jan.

نئی دہلی ،21جنوری :آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیل رہی پاکستانی خاتون کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر ہے ۔پاکستانی ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق فاسٹ بالر ڈیانا بیگ کی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے اب وہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گی۔ڈیانا بیگ کی جگہ دائیں ہاتھ کی بلے باز صدف شمس کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈیانا بیگ آج آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ساتویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کے دوران انجرڈ ہوئیں۔
انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔