کافی مشکل وقت سے گزری، مگر اب میں نے سب سلجھا لیا ہے: ثانیہ مرزا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

دبئی ، 2 جنوری :پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جانب سے نئے سال کی آمد پر شیئر کی گئی انسٹا پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سال 2023 کے آغاز پر گزشتہ سال کو الوداع کہنے کے لیے اپنی کچھ سیلفیاں شیئر کی ہیں۔انہوں نے سیلفیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پاس 2022 کے لیے کوئی بہت طویل کیپشن نہیں ہے لیکن کچھ خوبصورت سیلفیاں ہیں۔اْنہوں نے سب کو نئے سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 2022 میں کچھ مواقعوں پر مجھے کافی مشکل وقت سے بھی گزرنا پڑا ،لیکن اب میں نے سب سلجھا لیا ہے۔ثانیہ مزرا نے اپنی پوسٹ میں ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت نہیں کرسکتے۔اس پوسٹ میں قابلِ غور بات یہ ہے کہ ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں جتنی بھی سیلفیاں شیئر کیں، ان میں سے کسی ایک میں بھی شعیب ملک موجود نہیں ہیں جس پر پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے اظہارِ تشویش کیا گیا ہے۔