کھیل کود جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہن مضبوط ہوتا ہے:- قمر عالم

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Jan.

 نہرو یووا کیندر کے زیرِ انتظام بلاگ سطح کے مختلف مقابلے ختم،  کامیاب کھلاڑی انعامات سے سرفراز

ارریہ :-  (  مشتاق احمد صدیقی ) حکومت ہند کی وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کی ضلعی یونٹ نہرو یووا کیندر ارریہ کی ہدایت پر بلاک سطح کے کھیلوں کے مقابلے نہرو یووا کیندر کے زیر انتظام گزشتہ 25 سے  دسمبر سے شروع ہوکر گزشتہ کل اپنے اختتام کو پہنچ گئے ۔  کھیل کے یہ مقابلے  ضلع کےسکٹی، پلا سی، صدر بلاک ارریہ رانی گنج اور فاربس گنج بلاکوں میں نہرو یووا کیندر سے وابستہ سینکڑوں یوتھ کلبوں اور مہیلا منڈلوں نے حصہ لیا۔اس کھیلوں کے مقابلے میں بنیادی طور پر فٹ بال، والی بال، کبڈی، بیڈمنٹن، ریس، لمبی اور اونچی چھلانگ اور دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔تمام اول، دوئم اور سوئم رہے تک کے ماسوا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے والے کھلاڑیوں کو کپ اور شیلڈز سے نوازا گیا۔اس موقع پر کوچ قمر معصوم نے تمام کھلاڑیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود سے جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہن مضبوط ہوتا ہے۔ کھیل  صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ ’کھیل ‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے ۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے ۔ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی۔ اس تقسیم انعامات پروگرام میں  نہرو یووا کیندر ارریہ کے اسسٹنٹ پروگرام آفیسر کم اکاؤنٹس آفیسر سدھانش ترپاٹھی، اسپورٹس کوچ نوشاد عالم، کوچ قمر معصوم اور شبھم کمار، پنٹو کمار سردار، نیلم دیوی، آشوتوش منڈل، پونم کماری، مکیش مرانڈی، دھیرج پانڈے، آنند موہن، زیڈ  عالم اور رام کماروغیرہ  موجود تھے۔اسسٹنٹ پروگرام آفیسر سدھانش ترپاٹھی نے بتایا کہ 3 جنوری کو ارریہ کالج اسٹیڈیم میں ضلع  سطح کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔جس میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ستیہ پرکاش یادو اور ضلع پریشد صدر آفتاب عظیم پپو بطور مہمان خصوصی شامل ہوں گے۔