کہرے کی وجہ سے بھاگلپور میں سڑک حادثہ ، پلیا کے نیچے بے قابو ہوکر نیچے گری اسکارپیو

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.

پٹنہ، 4 جنوری(: بہار کے بھاگلپور میں سردی اور کہرے کی وجہ سے اسکارپیو حادثہ کا شکار ہو گیا۔ واقعہ ضلع کے سلطان گنج تھانہ علاقے کے گنگنیا پنچایت کے قریب فتح پور پلیا کا ہے ، جہاں ایک اسکارپیو بے قابو ہوکر پلیا سے نیچے جاگری۔ اسکارپیو میں کل 6 افراد سوار تھے۔ حالانکہ تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
پوری ریاست میں شدید سردی کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کر کے تمام اضلاع کے ضلعی افسران کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ سردی سے بچنے کے لیے سڑکوں پر الاو? کا انتظام کیا گیا ہے۔ لیکن ٹریفک گاڑیوں کے لیے کسی قسم کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے صبح کے وقت ایسا حادثہ پیش ا? رہا ہے۔
گاو?ں والوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے فتح پور کے ٹوٹے پھوٹے پلیا میں بار بار اس قسم کے حادثے ہوتے رہتے ہیں۔ اس بارے میں گنگنیا پنچایت کی سابق مکھیا گیتا بھارتی کے شوہر سنجے منڈل نے بتایا کہ بھاگلپور جاتے ہوئے اسکارپیو ڈرائیور گھنے دھند کی وجہ سے گنگنیا گاو?ں کے فتح پور این ایچ 80کے چھوٹے پلیا میں گر گیا۔ تمام چھ مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔