کیمپ لگا کر آیوشمان کارڈ بنائے گئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

دیوبند:5؍ جنوری (دانیال خان):کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں مفت کیمپ لگا کر کراہل افراد کے آیوشمان کارڈ بنائے گئے، اس دوران آیوشمان کارڈ کے لیے رجسٹریشن بھی کئے گئے ۔شہر کے یلوے روڈ پر واقع کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں لگائے گئے کیمپ میںسی ایچ سی دیوبند کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اجے کمار تیاگی نے بتایا کہ کیمپ میں اہل افرادکے آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں روزانہ 100 سے 200 لوگ آیوشمان کارڈ بنوانے کے لیے اپنا اندراج کر رہے ہیں، جس میں اہل افراد کے آیوشمان کارڈ کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ اس دوران موتی لال، دیویندر کمار، سندیپ سینی اوربی جے پی کے نائب شہرصدر راجیش انیجا وغیرہ موجود تھے۔