طالب علموں پر فائرنگ کرنے کے معاملہ میںگرفتار ملزم کو جیل بھیج دیا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

دیوبند:5؍ جنوری (دانیال خان):بھائلہ انٹر کالج کے قریب دو طالب علموں پر فائرنگ کرنے کے معاملہ میں گرفتار ملزم کو ریمانڈ پر لے کر واردات میں استعمال ہونے والا طمنچہ برآمد کرملزم کو واپس جیل بھیج دیا گیا ہے۔واضح ہو کہ گزشتہ 17 دسمبر کو بھائلہ خورد گاؤں کے رہنے والے سدھارتھ اور اس کے دوست آدتیہ پر کچھ نوجوانوں نے فائرنگ کی تھی۔ جس میں دونوںطالبعلم گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔ سدھارتھ کے والد پرمود کمار نے اس معاملے میںچھ نامزد سمیت سات لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی۔ معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے کرڈی گاؤں کے رہنے والے آیوش کو گرفتارکر جیل بھیج دیاتھا۔ انسپکٹر ایچ این سنگھ نے بتایا کہ ملزم کو ریمانڈ پر لیتے ہوئے پولیس نے اس کی نشان دہی پر بھائلہ رجواہے کی پٹری کے قریب سے واقعہ میں استعمال ہونے والا طمنچہ اور ایک کارتوس برآمد کیا ہے، وہیں اضافی جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر شادی شدہ کو قتل کئے جانے کے معاملہ میںپولیس نے تین ملزمان کو جڑودا جٹ گاؤں کے قریب واقع مندر کے سامنے سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل شادی شدہ خاتون کو قتل کئے جانے کے معاملہ میں گاؤں جڑودا جٹ کے رہنے والے ملک راج عرف چھوٹا اس کی بیوی روبی اور بیٹا ساگر فرار چلے آ رہے تھے۔ جن کے خلاف مختلف دفعات میں رپورٹ درج تھی۔ مزکورہ معاملہ میںتینوں کوگرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔