گوا جانے والے ہوائی جہاز کو ازبکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Jan.

پنجی،21جنوری:روس کے دارالخلافہ ماسکو سے گوا جانے والے ایک چارٹیڈ ہوائی جہاز کو ازبکستان میں اتارا گیا جب ہوائی جہاز کے عملاء کو اطلاع دی گئی کہ اس میں بم رکھا گیا ہے۔ اس جہاز میں 240مسافر سوار تھے۔ اور انہیں گوا میں سیر وتفریح کے لئے آنا تھایہ دو ہفتے میں دوسرا موقع ہے۔ جب روسی ہوائی جہاز کودوسری جگہ اتاراگیا۔ اس جہاز کو آج سویرے چار بجے گوا کے دبولم ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انہیں 12:30کے قریب انہیں ای میل پر یہ خبر ملی کہ جہاز میں بم رکھا گیا ہے اور ہوائی جہاز ہندوستان حدود میں داخل ہونے کے فوراً بعد اس بم سے اڑ جائے گا۔ اس کے فوراً بعد جہاز کے پائلٹ کے ساتھ رابطہ کیاگیا اور اس نے جہاز کو ازبکستان کے ایک ہوائی اڈے پر اتار دیا۔ ہوائی اڈے پر بھی اس دھمکی کے بعد سیکورٹی بڑھادی گئی۔ نو جنور ی کو بھی روسی فضائیہ کے ایک جہا ز کو ایسی ہی ایک دھمکی ملی او ر اس وقت ایک جہاز کو گجرات کے جام نگر ہوائی اڈے پر اتارا گیا ۔