ہندی اور لوک زبانوں کا خاتمہ موضوع پر ہوا بین الاقوامی سیمینار، کئی معززین نے کی شرکت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 9th Jan.

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) شہر کے شانتی پرساد جین کالج کے رامیشور سنگھ کشیپ عرف لوہا سنگھ آڈیٹوریم میں آج ہندی اور لوک زبانوں کا خاتمہ موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ویر کنور سنگھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شیلیندر کمار چترویدی نے بطور ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔ پروگرام کا افتتاح شمع افروزی کر کیا گیا، مہمانوں کو شال، مونٹو اور ہار پہنا کر اعزاز بھی دیا گیا ۔ایس پی جین کالج کے پرنسپل ڈاکٹر گرو چرن سنگھ نے پروگرام کی صدارت اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندی پوری دنیا کی زبان بن چکی ہے لیکن ہندی کی ترقی میں لوک زبانوں کا اہم مقام ہے۔ ہندی کی صحیح ترقی لوک زبانوں کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندی ایک درخت کی مانند ہے، جبکہ لوک زبانیں اس درخت کی جڑیں ہیں، اس لئے ہندی کی ترقی کیلئے لوک زبانوں کی پرورش ضروری ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج لوگ انگریزی کی طرف زیادہ راغب ہیں جبکہ ہندی اس سے کہیں زیادہ امیر زبان ہے اسلئے ہندی اور لوک زبانوں پر شرمندہ ہونے کے بجائے فخر کریں ۔ اس دوران بین الاقوامی سیمینار میں آئے کئی ماہر لسانیات اور اسکالرز نے بھی اپنے خطابات میں ہندی اور لوک زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے طلبہ کو بہت سی دلچسپ معلومات دیں، تاکہ ہندی اور لوک زبانوں کا مرکز قائم ہو سکے ۔ اس بین الاقوامی سیمینار میں ایس پی جین کالج کے پروفیسر ڈاکٹر راجندر پرساد سنگھ، کاشی ہندو یونیورسٹی کے ڈاکٹر سنجے کمار، ساؤتھ بہار سنٹرل یونیورسٹی کے ڈاکٹر سریش چندر، مگہی انٹرنیشنل کونسل نیپال کے ڈاکٹر ویر بہادر مہتو، نیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر راجندر پرساد، عالمی بھوجپوری کانفرنس اشوک کمار کے ساتھ دیگر ماہرین تعلیم میں پروفیسر موتنجے سنگھ، پروفیسر علاؤالدین عزیزی، پروفیسر روشن کمار، پروفیسر انعام الحق، عزرہ پروین اور دیگر کے ساتھ کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات موجود تھے ۔