ہگلی ضلع میں چھتیسواں کتاب میلہ کا انعقاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

ہگلی8/جنوری (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع میں منعقدہ کتاب میلہ اس بار بانسبیڑیا میونسپلٹی کے علاقے میں ہونا قرار پایا ہے، جو آئندہ 11 جنوری سے 17 جنوری تک بانسبیڑیا فٹبال میدان ہوگا۔ اسکی تفصیلی جانکاری بروز اتوار بانسبیڑیا میونسپلٹی کی میٹنگ حال میں اے ڈی ایم نکھل چندر مہتو نے صحافیوں کےساتھ ایک میٹنگ کے دوران بتایا۔ اس موقع پر سپتوگرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا، بانسبیڑیا میونسپلٹی کے چیئرمین آدیتہ نیوگی، چنسورہ میونسپلٹی کے چیئرمین امیت رائے، ضلع لائبریری کے افسر اندر جیت پان اور مختلف وارڈ کے کاؤنسلر شامل تھے۔ صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے نکل چندر مہتو نے بتاکہ یہ آپ کو جانکر خوشی ہوگی کہ 36 واں ضلعی کتاب میلہ اس سال گیارہ جنوری سے سترہ جنوری تک مہان شخصیات جائے پیدائش بانسبیڑیا میں منعقد ہونے جارہا ہے ۔ ہندوستان کے مشہور شخصیت پنڈت جگن ناتھ ترک پنچانن ، لیجنڈری موشیقی کار رچیتا سیردھر کی پیدائش اسی بانسبیڑیا کی سرزمین پر ہوئی ہے ۔ بانسبیڑیا شہر کا سر فخر سے اونچا ہے مہارشی دیویندر ناتھ کے قدموں کی دھول سے ۔ ایسے کئی مشہور شخصیات کا نام انہوں نے پیش کیا جنکی وجہ سے بانسبیڑیا کو ناز ہے ۔ صرف اتنا ہی نہیں بانسبیڑیا شہر کو مذہبی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہاں قدیم ہنشیشوری مندر اور تاریخی جعفر خان غازی درگاہ قائم ہیں جو بانسبیڑیا کو سیاحتی مقام کے طور پر مغربی بنگال میں الگ مقام رکھتا ہے ۔ انہوں نے اور بتایا کہ تیسری دفعہ ضلعی کتاب میلہ اہتمام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ اس سے قبل 1999 اور پھر 2012 یہ کتاب میلہ منعقد ہوا تھا ۔ میلہ کا اصل مقصد ہوگا لوگوں کو کتاب سے دلچسپی بڑھانا جسکا ایک نعرہ یہ بھی ہوگا ” کتاب پڑھیں زندگی بنائیں ” ۔ کتاب میلہ کا افتتاح گیارہ جنوری کو ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری محکمہ پبلک ایجوکیشن اینڈ لائبریری کے ہاتھوں ہوگا ۔ اس دن ریاست کے کئی ایوارڈ یافتہ شخصیات ، معروف مصنف بھی مہمان خاص ہونگے ۔ اس سے قبل ممتاز شخصیات ، ادیبوں ایک جلوس کی شکل میں مارچ کرتے ہوئے میلہ گاہ پہونچیں گے ۔ میلہ کے دوران مختلف طرح کے کلچرل ، ثقافتی ، ادبی تقاریب ، مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔ ایک سو سے زائد بک اسٹال ، کھانے پینے کے اسٹال ، سرکاری کتابوں کے اسٹال لگائے جائیں گے ۔ بنگلہ زبان کے ساتھ اردو ہندی اور سوتالی زبانوں کی کتابوں کے بھی اسٹال لگائے جارہے ہیں ۔ انکی تعداد کتنی ہوگی یہ انکی حصے داری کے بعد ہی بتائی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کی دیہی تمام لائبریریاں دس ہزار روپئے تک کی کتابیں خریدیں گی ، سٹی کی لائبریریاں تیرہ ہزار روپئے تک کی کتابیں خریداری کرینگی اور ضلع لائبریریاں 35 ہزار روپئے کی کتابیں خریدیں گی ۔ اس رقم سے پانچ فیصد بچوں کی کتابیں اور پندرہ فیصد اردو ، ہندی سوتالی اور دیگر اقلیتی زبانوں کی کتابوں کی خریدنے کی ہدایت دی گئی ہے سبھی لائبریریوں کو ۔ اس میلے کا اہتمام مغربی بنگال حکومت اپنی جانب سے کررہی ہے جسکا اصل مقصد ہے تعلیمی بیداری کا ۔ یہ 36 واں ہگلی کتاب میلہ مقامی لائبریری اور بانسبیڑیا میونسپلٹی کی رہنمائی میں منعقد ہونے جارہی ہے ۔ ہر دن دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک میلہ جاری رہے گا ۔ میلے میں داخلہ بالکل مفت ہے۔