2024انتخابات: کسی پارٹی سے نہیں ہوگا اتحاد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Jan.

لکھنؤ: 15جنوری (ایجنسی )بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹی بی ایس پی ملک میں آنے والے ریاستی اسمبلیوں اور اگلے سال لوک سبھا کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں کسی دوسری پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے مقابلہ نہیں کرے گی۔مایاوتی نے کہا ’’بی ایس پی کی بنیاد میں کمی نہیں آئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ای وی ایم میں کچھ گڑبڑ ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو مرکزی حکومت اور چیف الیکشن کمیشن کو آگے آنا چاہئے اور بیلٹ پیپر پر الیکشن کرانا چاہئے، پتہ چل جائے گا کہ کتنا ووٹ ان کے پاس ہے اور کتنا ہمارے پاس ہے۔‘‘بی ایس پی سربراہ نے کہا، جب تک انتخابات بیلٹ پیپر پر ہوئے، نہ تو ووٹ کا فیصد اور نہ ہی بی ایس پی کا ماس بیس کم ہوا ہے اور ہماری سیٹیں بھی بڑھی ہیں۔ لیکن جب سے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہوئے ہیں، ہمارا ووٹ شیئر اور ہماری سیٹوں کی تعداد متاثر ہوئی ہے۔