امامیہ ایجوکیشنل کے زیراہتمامجشن مولود کعبہ بیت القائم منعقد

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Feb

حضرت علی کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے میں ہی کامیابی مضمر:مولانا ظفریاب

حیدرآباد۷؍فروری(پریس ریلیز)امامیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام حیدرآباد یونٹ کے زیراہتمام بیت القائم حیدرآباد میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد ہواجس میں علمائے کرام اوردانشوران ملت بڑی تعداد میں شریک ہوئے اورحضرت علی کی ولادت اورحالات زندگی پرروشنی ڈالی ۔
جنرل سکریٹری مولانا علی حسین قمی نے کہا کہ حضرت علی کی شخصیت اتنی بلندتھی کہ ان کی ولادت کیلئے خانہ کعبہ کی دیوار شق ہوئی اوران کی پوری زندگی اسلامی تعلیمات کی زندہ مثال ہے ۔رسول کی رسالت کی پہلی گواہی دینے والے حضرت علی تھے ۔شب ہجرت میں رسول کے بستر پر سونے والے علی تھے اوران کی شہادت بھی مسجد نبوی میں ہوئی۔
حجۃ الاسلام مولانا ظفریاب صاحب نے جشن مولود کعبہ کی صدارت کی اور حضرت علی کی حیات طیبہ پرروشنی ڈالتے ہوئے ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کی۔ جشن میں مومنین کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرنے والوں میںسید جلال حیدر زیدی ،سید علی حسین قمی ،سید شجیع مختار،سید تنویر حیدر زینبی،ڈاکٹر سید مقصود حسین جعفری،مزرا نقی علی قمی، محمد مدثر خان ،محمد علی آجانی ،سید باقر حسین رضوی ،سید اقبال حیدر سید افتخار علی رضوی ،شیخ چاندعلی،سید حیدر زیدی ،سید ضیاء،عباس نقوی ،خطیب اہلبیت ڈاکٹر قدسی رضوی،سید محسن کمال رضوی،ہادی علی مہدی ،جناب ریاض الحسن (گولڈی)،جناب علمدار حسین ،جناب میر حسنین علی ،جناب میر فراست علی باقری،سید حسن صادق رضوی (اقبال) ،میر سرفراز علی زوار،سید اصغر حسین موسوی (عنایت جنگ)،سید یاور حسین موسوی،سید اصغر حسین موسوی،سید حسن علی موسوی،سید الطاف حیدر رضوی ،سید قائم حسین جعفری،سید مہدی حسین رضوی (نقیب عزا)،سید کرار حسین عابدی، صمصام علی جوہر (سفیر عزا)وغیرہ کے نام قابل ذکرہیں۔
کنوینر مولانا شان حیدر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورلکھنؤ سے آئے علمائے کرام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مقررین نے حضرت علی کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام میں اتحاد کی سخت ضرورت ہے اوراتحاد صرف حضرت علی کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہی ممکن ہے اسلئے کہ اسلام کا ہرفرقہ حضرت علی کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہی ممکن ہے اس لئے کہ اسلام کا ہرفرقہ حضرت علی کا حامی ہے خواہ وہ امام یاخلیفہ تسلیم کرے۔