مدرسہ عربیہ رفاع العلوم بکرم گنج میں تعلیمی مرکز کا ضلعی اجلاس اختتام پذیر

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7th Feb

    سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع بکرم گنج سب ڈیویژن کے مدرسہ عربیہ رفاع العلوم احاطہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کے تحت چلنے والی یونٹ تعلیمی مرکز کی میٹنگ منعقد ہوئی جسکی صدارت جناب محمد سلطان نے کی، خصوصاً اس میٹنگ کا مقصد تھا عزت مآب وزیر اعلی بہار محترم جناب نتیش کمار کے سمادھان یاترا کو کامیاب بنانا و دیگر فیصلے پر سرگرم ہونا، اسکے ساتھ ساتھ محمد سلطان نے ایک پریس ریلیز جاری کر کہا کہ وزیر اعلی موصوف سے کچھ مطالبات بھی کئے جائینگے یعنی باضابطہ طور پر ایک طویل میمورنڈم دیا جائیگا، خصوصاً تعلیمی مرکز کے اساتذہ کو پرائمری اسکول میں ایڈجسٹ کرتے ہوئے ٹیچر کا درجہ دینے کا مطالبہ سرکار سے متفقہ طور پر منظور کرایا جا سکے ۔ اس میٹنگ میں ضلعی صدر محمد سلطان، ضلعی سیکرٹری جونیئر انصاری، مسیح الزماں، محمد غلام علی، درفشاں انجم، انیسہ مانوسی، نوشابہ ترنم، ذوالفقار علی، شمشاد حسین و دیگر سیکڑوں لوگ موجود تھے ۔