انوکھا طریقہ اپنا کر اوما بھارتی کی شراب چھوڑنے کی اپیل

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Feb

نئی دہلی ،03 فروری :حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اوما بھارتی نے شہریوں سے شراب کا استعمال چھوڑنے کے لیے انوکھے طریقے سے اپیل کی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ اوما بھارتی نے ریاست مدھیہ پردیش میں شراب کی دکان کے باہر گائے باندھ کر لوگوں سے شراب چھوڑ کر دودھ پینے کی اپیل کی۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر انہوں نے ‘شراب نہیں دودھ پیو’ کے نعرے بھی لگائے۔ خاتون رہنما کے نعروں کے بعد دکاندار نے دکان بند کردی تھی۔ اوما بھارتی نے گزشتہ سال جون میں اسی شراب بیچنے والی دکان پر گائے کا گوبر پھینکا تھا جبکہ مارچ میں انہوں نے ایک اور دکان پر پتھر مارا تھا۔