ایس آر ایم میڈیکل کالج اور ڈکنگس کالج لندن کے درمیان معاہدہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Feb

پٹنہ، 18 فروری (پریس ریلیز)۔ایس آر ایم میڈیکل کالج ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کٹنکو لتھور (تمل ناڈو) اور کنگس کالج لندن (کے سی ایل) نے تمل ناڈو میں لوگوں کی مدد کرنے کے لیے خاص طور سے پارکنسنس مرض میں نیورو مومنٹ ڈس آرڈر میں مین ریسرچ پر کام کرنے کے لیے تعاون کے سلسلے میں قرار کیا تھا۔ اس سلسلے میں کل دونوں نامی اداروں کے بیچ ایم او یو پر دستخط کیا گیا۔ پارکنسنس مرض عام لوگوں کے بیچ اس کے اثرات سے واقف نہیں تھے۔ پھر بھی ریاست میں کئی مریض اس سے متاثر ہوگئے تھے اور ایس آر ایم اسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر اور کنگ کالج کے ساتھ اس معاہدے سے کئی ہزار مریضوں کومدد ملے گی۔ ہم پچھلے دو سالوں سے ایس آر ایم میڈیکل کالج کا معائنہ کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انسٹی چیوٹ میں بنیادی سہولت سمیت سبھی سہولیات ہیں اس لیے ہمارا انسٹی چیوٹ اس مرض کے سلسلے میں ریسرچ اور اس کے علاج کے لیے ٹسٹنگ کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔