این ایچ 2 شیوساگر ٹول ٹیکس کے پاس ٹرک پلٹا اسکے نیچے دبکر ٹیچر ہوا جاں بحق

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11th Feb

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع کے شیو ساگر تھانہ علاقے میں ٹول پلازہ کے قریب سنترہ سے بھرا ایک ٹرک پلٹ گیا جس سے دبکر ایک ٹیچر کی موت ہو گئی ۔واضح ہو کہ ٹول پلازہ کے قریب پہلے ٹرک نے ایک آٹو کو ٹکر ماری اسکے بعد آٹو میں موجود افراد نے اتر کر ٹرک کو روکنا شروع کر دیا تو ڈرائیور ٹرک لے کر بھاگنے لگا اسی دوران ٹرک غیر متوازن ہو کر پلٹ گیا، فورلین پر ٹرک پلٹتے ہی ڈرائیور اور اس کا معاون ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔ حادثہ کے بعد گاؤں والے مزید جمع ہو گئے،
پولس کو اطلاع دی گئی اور دو کرینیں طلب کی گئیں، کرین سے ٹرک کو سیدھا کیا گیا تو دیکھا گیا کہ ایک لاش ٹرک کے نیچے دبی ہے۔ پولس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال سہسرام ​​بھیجا ۔ مذکورہ شخص مفصل تھانہ علاقہ کے تحت کٹھ ڈیہری گاؤں کا رہنے والا چندر شیکھر پرساد عمر 40 سال جو پیشہ سے ٹیچر تھا اور مڈل اسکول گوٹپا میں پڑھاتا تھا ۔ شیوساگر پولس اسٹیشن کے صدر راکیش گوسائیں نے اس ضمن میں بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا اور ٹرک نمبر کی بنیاد پر دیگر معلومات مہیا کی جا رہی ہیں ۔