بھرواڑہ نگر پنچایت کی مستقل بااختیار کمیٹی کی میٹنگ میں کئی فیصلے لئے گئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی) نگر پنچایت بھرواڑہ میں RTPS کاؤنٹر کا انتظام شروع کیا جائے اور صاف صفائی کے لیے ٹریکٹر، ڈسٹ بن وغیرہ کے انتظامات مکمل کیے جائیں گے اس کے ساتھ ہی نگر پنچایت کی عمارت کے لیے زمین کا بندوبست کرکے نگر پنچایت کی عمارت کی تعمیر کا کام کیا جائے گا ۔ ہفتہ کو نگر پنچایت بھرواڑہ میں مستقل بااختیار کمیٹی کی میٹنگ میں اس طرح کے کئی فیصلے لئے گئے۔ چیف کونسلر سنیل بھارتی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں ڈپٹی چیف کونسلر اودھیش ساہ نے نگر پنچایت میں دیگر مختلف سہولیات کو بحال کرنے کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔  بااختیار کمیٹی کے ممبران، محمد خصال، ارشاد، ویبھا دیوی، پریتی گپتا نے نگر پنچایت میں سڑک، نالا، لائٹنگ اور پینے کے پانی کا نظام بلا تاخیر شروع کرنے کی بات رکھی ۔ چیف کونسلر نے نگر پنچایت کے مسائل کے بارے میں مضافاتی کمشنر سدھانشو کمار کو تفصیلی جانکاری دی۔ آفس سپرنٹنڈنٹ مختار احمد، اسٹیبلشمنٹ انچارج انیل کمار، جونیئر انجینئر جتیندر کمار، اکاؤنٹ اسسٹنٹ جناردن چودھری، پرشانت کمار، ارون داس، صاف صفائی کے سپروائزر  سنجے جھا، منوج کمار نے بھی نگر پنچایت کی ترقی سے متعلق کئی باتیں رکھی ۔ واضح رہے کہ نگر پنچایت میں واقع خستہ حال پنچایت عمارت کی چھت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، اس خدشے کے پیش نظر کمیونٹی بلڈنگ میں بااختیار کمیٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے۔  اس سے پہلے گاؤں والوں نے آنے والے مہمانوں اور افسروں کا پاگ اور چادر پیش کرکے اعزازبخشا۔