Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 25th Feb
پٹنہ، 25 فروری:وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی چمپارن کے والمیکی نگر کے لوریہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نتیش۔ تیجسوی حکومت پر جم کر حملہ کیا۔ امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نتیش کمار ہر تین سال بعد وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب نتیش کمار کے لیے بی جے پی کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے نتیش کمار سے پوچھا کہ ‘نتیش جی! کم از کم تیجسوی کو وزیر اعلیٰ بنانے کی تاریخ تو بتا دیں۔
شاہ نے کہا کہ پاکستان کو سرجیکل جواب دیا گیا۔ ا?رٹیکل 370 کو ختم کیا گیا لیکن سونیا جی اور لالو جی نے ا?رٹیکل 370 کی مخالفت کی۔ لالو پر طنز کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ لالو کی قیادت میں بہار کی بھلائی نہیں ہو سکتی۔ ایک بار پھر ہم سب کو مل کر بی جے پی کی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانا ہے۔ اس لیے ہم لوگ 2024 میں بی جے پی کو جیت دلائیں گے اور جنگل راج کو اقتدار سے ہٹانا ہمارا مقصد ہے۔
وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب مرکز میں یو پی اے کی حکومت تھی تو بہار کو صرف 50,000 کروڑ روپے دیے گئے تھے۔ لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 سے 2019 تک بہار کو 9 ہزار کروڑ روپے دیے۔ ا?ج میں مودی جی کا حساب لے کر ا?یا ہوں۔ ہمت ہے تو حساب عوام کے سامنے رکھیں۔ شاہ نے مزید کہا کہ یو پی اے حکومت نے ٹیکس اسیسمنٹ پالیسی کے تحت بہار کو 1.36 لاکھ کروڑ دیا تھا، لیکن حکومت نے اسے بڑھا کر 2.83 لاکھ کروڑ کر دیا۔
اس کے ساتھ شاہ نے کہا کہ نتیش جی نے لالو کے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانے کا جو وعدہ کیا تھا اس کی تاریخ بتائیں۔ وعدہ کیا ہے تو تاریخ بتانے سے کیوں ڈرتے ہو؟ تیجسوی کو کب بنایا جائے گا وزیراعلیٰ ، بتائیے تاریخ؟ سبھی جانتے ہیں کہ تیجسوی کے وزیر اعلی بننے کے بعد بہار میں ایک بار پھر جنگل راج لوٹ ا?ئے گا۔ اپنے خطاب میں امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی واحد سب سے بڑی پارٹی بنی۔ لیکن ہم لوگوں نے نتیش جی کو وزیر اعلیٰ بنایا کیونکہ ہم لو گوں نے وعدہ کیا تھا۔ لیکن نتیش کمار ہر تین سال بعد وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں۔

