جیکی بھگنانی نے بین الاقوامی ریپر اور لو نونتت گلوکار’ سی کے ‘کے لیے کی شاندار پارٹی کی میزبانی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Feb

ممبئی،28فروری(ایم ملک)حال ہی میں، اداکار اور پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے اپنی رہائش گاہ پر بین الاقوامی ریپر اور لو نونتت گلوکار’ سی کے ‘کے لیے ایک عظیم الشان پارٹی کی میزبانی کی جو ستاروں سے بھری ہوئی تھی اور سب کے لیے یادگار ثابت ہوئی۔اس دوران بالی ووڈ کے سب سے کم عمر پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے گلوکار کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں نے سیاہ لباس میں ایک ساتھ پوز بھی دیا۔ جی ہاں، جب جیکی نے بلیک جینز اور کالے جوتے کے ساتھ بلیک ٹی شرٹ پہنی تھی، سی کے بلیک پینٹ، میٹالیکا ہوڈی اور سفید جوتے میں راک کررہے تھے۔راکل پریت سنگھ، اننیا پانڈے ، ارجن کپور، آدتیہ رائے کپور، بھومی پیڈنیکر، پرگیہ جیسوال، مدثر عزیز اور اکانکشا شرما اور بہت سے بڑے ستاروں نے بھی پارٹی میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔جیکی بھگنانی کی 2023 پہلے سے کہیں زیادہ بڑی اور پرجوش ہونے والی ہے کیونکہ اس سال ان کی دو میگا فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں۔ جہاں جیکی پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کے ساتھ ناظرین کو محظوظ کریں گے ، وہیں گنپت بھی اس سال ریلیز ہوں گے ۔