خانقاہ عالیہ قادریہ تیغیہ عابدیہ گڑھ پر بہار شریف میں یومِ ولادت حضرت علیؓ اور عرس خواجہ غریب نواز منایا گیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Feb

بہار شریف (پریس ریلیز)
شہر بہار شریف کے مشہور ومعروف محلہ گڑھ پر خانقاہ عالیہ قادریہ تیغیہ عابدیہ میں یومِ ولادت فاتح خیبر داماد پیغمبر حضرت مولائے کائنات مولا علی شیر خدا رضی اللہ تعالیٰ عنہ و عرس حضرت خواجہ غریب نواز تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ 13 رجب المرجب بمطابق 5 فروری بروز اتوار بعد نمازِ فجر قرآن خوانی و محفل میلاد پاک کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کی صدارت خانقاہ کے سجادہ نشیں جناب سید شاہ محمد شہزاد عابدین قادری تیغی نے کی۔ محفل کی ابتدا تلاوتِ کلامِ الٰہی سے جناب حافظ محمد فیض فردوسی نے کیا۔ اس کے بعد حافظ محمد ارمان و احمر نے نے نعت رسول مقبول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ومنقبت خواجہ غریب نواز کے چند اشعار پڑھے۔ اس کے بعد جناب حافظ و قاری مولانا محمد مرغوب مصباحی امام و خطیب مسجد نہال، فاطمہ نگر نے شان خواجہ غریب نواز پر بہترین انداز میں گفتگو کی۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز نے علوم ظاہری کی تکمیل کے علوم باطنی کی تکمیل کے لئے ایک اللہ کے ولی کا دامن تھاما۔ تب وہ زمانے ممتاز ہوئے۔ مولانا موصوف نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز نے اپنے اخلاص و للہیت، سیرت و کردار، انسانی مروت و ہمدردی اور خدمت خلق کے ذریعہ اسلام کی تبلیغ واشاعت کی۔ تب کہیں جاکر ہندوستان کے طول وعرض میں پرچم اسلام لہرایا۔ نغمہ توحید گونجا، اور دلوں کی دنیا آباد ہوئی، اور اس ملک کی زمین روشن و منور ہوگئی۔ اس کے بعد شہر کے نوجوان مقرر حافظ و قاری محمد توصیف عالم پکی تالاب ومعلم مدرسہ فردوسیہ بڑی درگاہ نے حضرت خواجہ غریب نواز کی تعلیمات و خدمات کے بارے میں لوگوں کو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگانِ دین کو کھانے کا نہیں کھلانے کا شوق ہوتا تھا۔ اس لئے تو بزرگانِ دین کے لنگر سے اپنے پرائے تمام لوگ کھایا کرتے تھے۔ خود سوکھی روٹی کھاکر مخلوق خدا کو پیٹ بھر کھانا کھلایا کرتے تھے۔ اس لئے تو رسول خدا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا یارسول اللہ بہترین اسلام کیا ہے۔ تو آقا کریم نے فرمایا بھوکوں کو کھانا کھلانا۔ تقریباً 1 بجے دن میں صلوٰۃ و سلام اور رقت آمیز دعاؤں پر محفل اختتام کو پہنچا۔ خانقاہ قادریہ تیغیہ کے سجادہ نشیں جناب سید شاہ محمد شہزاد عابدین نے بتایا کہ الحمد اللہ اس خانقاہ میں تقریباً چار پانچ محفل بزرگانِ دین کی نسبت سے منعقد ہوتی ہے۔ اور مستقبل میں بھی منعقد ہوتا رہے گا۔ اس موقع پر محمد صالحین خان، محمد مزمل امام، محمد صفدر عالم، محمد ثنا اللہ، سیّد غلام معین الدین ، محمد آزاد، وغیرہ نے پروگرام میں شرکت کی۔۱۳ رجب المرجب بروز اتوار خانقاہ عالیہ قادریہ تیغیہ عابدیہ  میں یومِ ولادت حضرت علیؓ اور عرس خواجہ غریب نواز منایا گیا جسکی صدارت خانقاہ کے سجّادہ نشیں سیّد شہزاد عابدین قادری تیغی نے کی ۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔