دوسرے ٹیسٹ میں شبھمن گل کی ہو سکتی ہے واپسی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 13th Feb

نئی دہلی، 12فروری (ہ س )۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ناگپور میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ بھارت نے اننگ اور 132 رن کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ اس جیت کے بعد ہندوستان نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بتادیں کہ کپتان روہت شرما، رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پہلے ٹیسٹ میچ میں کوئی خاص اننگ نہیں کھیل سکا۔جہاں اوپنر کے ایل راہل رن بنانے میں ناکام رہے۔ تو ساتھ ہی وراٹ کوہلی اور سوریہ کمار یادو بھی سستے میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ایسے میں کپتان روہت دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ شبھمن گل کو دوسرے ٹیسٹ میں اوپننگ کا موقع مل سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کیا نائب کپتان کے ایل راہل مڈل آرڈر میں بیٹنگ کریں گے۔ دراصل، ہندوستانی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہل اس وقت کچھ خاص فارم میں نہیں چل رہے ہیں۔ ان کے بلے سے رن بنانا بہت مشکل لگتا ہے۔ بتاتے دیںکہ پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں کے ایل نے صرف 20 رن بنائے تھے۔ ایسے میں دہلی کے ارون جاٹیلی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے پہلے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ کے ایل راہل کی جگہ کپتان روہت اوپننگ کے لیے شبھمن گل کو لے سکتے ہیں۔لیکن اگر شبھمن گل اوپن کرتے ہیں تو کے ایل راہل مڈل آرڈر میں بلے بازی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ راہول نے ون ڈے کرکٹ میں مڈل آرڈر میں بلے بازی کی ہے۔