دہلی پولیس نے محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Feb

جموں و کشمیر میں بلڈوزر کی کارروائی کے خلاف کرنے والی تھیں احتجاج

نئی دہلی ،08فروری : دہلی پولیس نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو حراست میں لے لیا ہے۔ محبوبہ مفتی بدھ کو جموں و کشمیر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے خلاف احتجاج میں پارلیمنٹ کی طرف مارچ کرنے جا رہی تھیں۔ اس سے پہلے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور ان کے پارٹی کارکنوں کو جنتر منتر لے گئے۔محبوبہ مفتی نے پی ڈی پی کارکنوں کے ساتھ ریلوے بھون سے پارلیمنٹ تک مارچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ یہاں وہ اپوزیشن جماعتوں کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی ’’بلڈوزر پالیسی‘‘ سے آگاہ کرنا چاہتی تھیں۔ محبوبہ نے کہاہم لوگوں، اپوزیشن جماعتوں اور حکمراں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے ارکان کو جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بتانے آئے تھے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر ہم پارلیمنٹ میں نہیں جا سکتے تو کہاں جائیں؟ کیا حکومت چاہتی ہے کہ ہم اپنی شکایات اقوام متحدہ میں لے جائیں؟عام عوام کی آواز کو دبایا گیا۔پی ڈی پی اور جموں و کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں نے انسداد تجاوزات مہم کی مذمت کی ہے اور انتظامیہ سے اسے روکنے کو کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے غریب متاثر ہو رہے ہیں۔