دہلی کا موسم خوشگوار، ان مقامات پر بارش اور برف باری کا امکان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Feb

نئی دہلی ،05فروری :دہلی میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے تین درجے زیادہ ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) نے یہ اطلاع دی۔ دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت نو ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ ماہرین موسمیات نے اتوار کو آسمان صاف رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 25 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں دھوپ رہے گی اور درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ شمال مغربی ہندوستان میں فروری میں عام بارش ہونے کا امکان ہے۔ سردی کی لہر کے امکانات کم ہیں۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ شمال مشرقی اور ملحقہ مشرقی حصوں کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر حصوں میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے معمول سے نیچے رہنے کا امکان ہے۔ اس سال شمال مغربی ہندوستان میں فروری میں اوسط بارش کا امکان ہے۔ایک نئی ویسٹرن ڈسٹربنس آج رات سے مغربی ہمالیائی خطہ کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔ اس کے زیر اثر جموں و کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ لداخ اور ہماچل پردیش میں 5 اور 6 فروری اور اتراکھنڈ میں 6 فروری کو ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری متوقع ہے۔